#سنو
Explore tagged Tumblr posts
aflami · 3 months ago
Text
dailymotion
0 notes
marketashrafblogspot · 2 years ago
Text
0 notes
qalbofnight · 1 year ago
Text
Tumblr media Tumblr media Tumblr media
کہانی
رابعہ بصری
سنو تم لکھ کے دے دو نا
کہانی میں کہاں سچ ہے
کہاں پہ رک کے تم نے غالباً کچھ جھوٹ لکھنا ہے
کہاں ایسا کوئی اک موڑ آنا ہے
جہاں چالان ممکن ہے
کہاں وہ بیش قیمت سا
سنہری چھوٹا سا ڈبہ جو اپنی دھڑکنوں سے اپنے ہونے کی گواہی دے رہا ہے
ٹوٹ جانا ہے
کہاں قاری کو سمجھانا ہے
دکھ کے اس الاؤ میں جھلستی سی کہانی روک دینا ہی ضروری ہے
سفر میں رک کے سب کو الوداع کہنے کا لمحہ لازمی ہے
کہاں تاریخ لکھ کے اس قلم کو جیب میں رکھنا ضروری ہو گیا ہے
سنو تم یہ بتاؤ نا
تمہاری طلسماتی سی کہانی میں کوئی کردار تو ہوگا
جو ذمے دار ہوگا
کہاں پر مرکزی کردار نے دکھ درد سینے میں چھپانا ہے
فلک کو بد گماں کر کے
زمیں کو آسماں ہوتا دکھانا ہے
ندامت اور ملامت ساتھ رکھنی ہے
ہر اک ساعت کے سارے دکھ اٹھانے ہیں
نبھانے ہیں
بتانا ہے
محبت زندگی کا استعارہ ہے
محبت رات کا پہلا ستارہ ہے
یا
دکھ کا آخری کوئی کنارہ ہے
رابعہ بصری -
Kahani
Rabia Basri
suno tum likh ke de do na kahani mein kahan sach hai kahan pe ruk ke tum ne ghaaliban kuchh jhuT likhna hai kahan aisa koi ek moD aana hai jahan chaalan mumkin hai kahan wo besh-qimat sa sunahri chhoTa sa Dibba jo apni dhaDkanon se apne hone ki gawahi de raha hai TuT jaana hai kahan qari ko samjhana hai dukh ke is alaw mein jhulasti si kahani rok dena hi zaruri hai safar mein ruk ke sab ko alwidaa kahne ka lamha lazmi hai kahan tariKH likh ke is qalam ko jeb mein rakhna zaruri ho gaya hai suno tum ye batao na tumhaari tilsmati si kahani mein koi kirdar to hoga jo zimmedar hoga kahan par markazi kirdar ne dukh dard sine mein chhupana hai falak ko bad-guman kar ke zamin ko aasman hota dikhana hai nadamat aur malamat sath rakhni hai har ek saat ke sare dukh uThane hain nibhane hain batana hai mohabbat zindagi ka istiara hai mohabbat raat ka pahla sitara hai ya dukh ka aaKHiri koi kinara hai
58 notes · View notes
justtcup · 24 days ago
Text
Tumblr media
لا شي يشابه هدوء سنو
9 notes · View notes
sarafangirlart · 4 months ago
Text
I’ve talked before about how it’s actually good when translators take creative liberties, so let’s talk about the Egyptian Arabic dub for the song “One Song” from Snow White bc it’s the most romantic shit ever:
Lyrics translated by me (bc there is a video translating it but the audio is messed up):
When I saw you, my heart melted and swayed
I sang, from my heart I sang
I sang, when I felt it
And I called to the sweetest flower
From one look, what has happened has happened
I loved, and light embraced me
And I found the embrace of safety
I sang, and I’ll keep singing
The song I’m singing, for eternity
9 notes · View notes
darwishism · 2 years ago
Text
Tumblr media
سنو التتار | The Tatar's Swallows
69 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 3 days ago
Text
بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے
گل و گلزار کی باتیں، لب و رخسار کے قصے
یہاں سب کے مقدر میں فقط زخمِ جدائی ہے
سبھی جھوٹے فسانے ہیں وصالِ یار کے قصے
بھلا عشق و محبت سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے
سنو تم کو سناتا ہوں میں کاروبار کے قصے
مرے احباب کہتے ہیں یہی اک عیب ہے مجھ میں
سرِ دیوار لکھتا ہوں پسِ دیوار کے قصے
کہانی قیس و لیلیٰ کی بہت ہی خوب ہے لیکن
مرے دل کو لبھاتے ہیں رسن و دار کے قصے
میں کیسے خون روتا ہوں وطن کی داستانوں پر
کبھی تم بھی تو سُن جاؤ مرے آزار کے قصے
عاصم اکثر میں لوگوں سے اسی کارن نہیں ملتا
وہی بے کار کی باتیں وہی بے کار کے قصے.
2 notes · View notes
my-urdu-soul · 12 days ago
Text
آنے والا سال مکالمہ
مختصر کہانی
سُنو کیا اب ہر سال پچھلے سال سے بُرا ہوگا؟
ہاں
کیوں بد شگونی کرتی ہو؟
“ بد شگونی کاہے کی؟ ہر سال پچھلے سال سے بُرا ہی ہوتا ہے! کوئی نہ کوئی اپنا بچھڑتا ہے چاہے مر کر یا کسی اور طرح، عمر بڑھ جاتی ہے، ماحول مزید خراب ہوتا ہے، مہنگائی بڑھتی ہے، ہم سب کی زندگی کے دن مزید کم ہوتے ہیں، نت نئی بیماریاں آتی ہیں۔۔
“ پر علاج بھی تو آتے ہیں”
“ بات دھیان سے سنی نہیں۔�� بیماریاں آتی ہیں۔۔ یہ اہم ہے۔۔ علاج تو مجبوری ہے۔۔ اور یہ سب چھچھوروں کی طرح ہائے ۲۰۲۰ ایسا تھا ویسا تھا مت بکنا!!! انسان کی زندگی میں کبھی کوئی سال اچھا رہا ہی نہیں ہے۔۔ لمحے اچھے ہوتے ہیں جو کبھی بھی کسی بھی سال میں آ جاتے ہیں! انسان کی کمینگی تو یہ ہے کہ اخباروں میں یہ دیکھ کر خوش ہوتا تھا کہ امریکہ میں اتنے لاکھ مرے مگر ہمارے کے ہاں چند ہزار۔۔ یہ سال وال، بیماری ویماری۔۔ بلاوجہ کی دانتا کُِل کِل ہے! بچے پیدا کر کے خوش ہوتا ہے زندگی کی دعائیں دیتا ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ اگر بیماری حادثوں سے بچ بھی گئے تب بھی زندگی کی جدوجہد، جذباتی دنگل، اور پھر بلاخر بڑھاپے کے ہاتھوں اگر سسک کہ نہ مرے تو پٹ سے مر جائیں گے!! اے اسلئے تو ہم نے بچے پیدا نہ کئے۔۔”
“ خیر اسکی وجوہات الگ تھیں۔۔ جھوٹ نہ بولو ۔۔ لیکن سنو۔۔ کچھ تو اچھا ہوتا ہے انسان کی زندگی میں”
“ ہاں ہوتا ہے۔۔ جسے اچھا مان لو اچھا ہے۔۔ کتنے لوگ بلاوجہ خوش رہتے ہیں۔۔ کمزوری ناکامی کا ذکر تک نہیں کرتے انہیں وہ اچھا لگتا ہے۔۔”
“ اور تمہیں گور گڑھا، قنوطیت اچھی لگتی ہے”
“ بلکل نہیں میں کیا چُوتیا ہوں تو جو اچھی لگے گی قنوطیت، میں تو بس تمہارے سوالوں کا جواب دے رہی تھی۔۔ یہ جب بھی تم مذہبی لوگوں کی طرح ہر بات میں فلاح کا کوئی چورن بیچنے لگتے ہو تو تمہیں یاد دلاتی ئوں کہ وہ چُورن دراصل تم نے بھی نہیں خریدا۔۔ نیک آدمی ہو مگر مجھے اپنا گُردہ عطیہ دے کر یہ مت سمجھو کہ ساری زندگی احسانمند رہوں گی یوں کہ جو چُورن تم نے خود نہیں خریدا وہ کھانے لگوں۔ مجھے ڈائلیسسز کی تکلیف سے بچانے کا شکریہ مگر ۔۔۔
“ ہاں پتہ ہے۔۔ مجھ سے تمئاری تکلیف نہ دیکھی جاتی تھی اسئے لئے یہ کیا۔۔ اپنے لئے اور یہ سچ ہے۔۔”
“ یعنی اپنی تکلیف سے بچنے کیلئے اپنا ایک گردہ نکلوانے کی تکلیف سے گزرے اور اپنی مدد کی۔۔ یہی سمجھانا چاہ رہی ہوں۔۔ نیا سال ہمیشہ پچھلے سے برا ہوتا ہے۔۔ سمجھ آیا۔۔
“ ہمیشہ آتا ہے سمجھ۔۔ پر جی چاہتا ہے تم کہو کہ ایسا نہیں بس بہلانے کیلئے ۔۔
“ ہاں بہلانے کیلئے تو کہہ دونگی۔۔ جیسا اور کچھ بہت جو کرتے ہیں اک دوسرے کو بہلانے کیلئے “
قہقہہ
فیالبدیہہ راجہ شہزاد ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰
2 notes · View notes
hasnain-90 · 10 months ago
Text
‏سنو کہ اب ہم گلاب دیں گے گلاب لیں گے
محبتوں میں کوئی خسارہ نہیں چلے گا 🥀
7 notes · View notes
onlyurdunovels · 3 months ago
Text
Tumblr media
سنو
کبھی ناراض مت ہونا۔۔!
گلے چاہے بہت کرنا،
رُلانا اور بہت لڑنا،
سنو ناراض مت ہونا۔۔
کبھی ایسا جو ہو جائے،
تیری یاد سے غافل،
کسی لمحے جو ہوجاؤں،
بنا دیکھے تیری صورت،
کسی شب میں جو سو جاؤں،
تو سپنوں میں چلے آنا۔۔
مجھے احساس دلا جانا۔۔!
سنو ناراض مت ہونا۔۔!
کبھی ایسا جو ہوجائے،
جنہیں کہنا ضروری ہو،
وہ مجھ سے لفظ کھو جائیں،
انا کو بیچ مت لانا،
میری آواز بن جانا۔۔
کبھی ناراض مت ہونا۔۔۔
انتخاب
2 notes · View notes
taskeenedil · 6 months ago
Text
Tumblr media
میں باپ ہوں میں نے خواب بیچے
تو خواب سب کے خرید لایا
میں وہ ہوں جس نے عذاب جھیلے
تو آپ لوگوں نے چین پایا
مجھے جو بدلے میں مل رہا ہے
صلہ یہ کیا ہے انعام کیا ہے۔؟
میرا بتاؤ مقام کیا ہے۔۔؟
کبھی سنو مجھ سے لاڈلو تم
میرا فسانہ میری کہانی
کبھی تو پوچھو کہاں گئی ہے
میری وہ رنگوں بھری جوانی
تو یاد رکھنا تمہاری خاطر
تمہارے بچپن پہ وار دی ہے
تمہیں میں پہلے جوان کر لوں
یہ کرتے کرتے گزار دی ہے
گزر گئی ہے تو سوچتا ہوں
گزر رہی جو شام کیا ہے۔؟
میرا بتاؤ مقام کیا ہے۔۔؟
خلیل الرحمٰن قمر
2 notes · View notes
khaaaaaa804 · 7 months ago
Text
موسم دل کا
آج ہلکی ہلکی بارش ہے
آج سرد ہوا کار قص بھی ہے
اور سنو.....
ان میں تیرا عکس بھی ہے
آج بادل کالے گہرے ہیں
اور سنو......
میرے چاند پہ لاکھوں پہرے ہیں
کچھ ٹکڑے تیری یادوں کے
بڑی دیر سے دل میں ٹہرے ہیں
اور سنو.....
آج ذہن پر تم ہی چھائے ہو
آج یاد تم بہت آے ہو
2 notes · View notes
marketashrafblogspot · 2 years ago
Text
0 notes
rum-o · 1 year ago
Text
حد ينده جون سنو طيب يشوف حل
10 notes · View notes
wordofheart3 · 1 year ago
Text
मोहब्बत हो भी जाए तो ज़रा संभल के चलना
सुनो बाबा की गुड़िया ज़माना अब नहीं वैसा
محبت ہو بھی جاۓ تو ذرا سنبھل کے چلنا
سنو بابا کی گڑیا زمانہ اب نہیں ویسا
7 notes · View notes
localrants · 1 year ago
Text
پچھلی گلی کے کونے والے سنسان مکان میں بلآخر لوگ بَس گئے ہیں۔ تم تو کہتے تھے کہ برگد کا درخت اس گھر کو بَسنے نہیں دیتا ہے؟ کہ برگد اپنے پُرانے مالک کے انتظار میں ہے۔ وہ اپنے مکان میں کسی اور کو نہیں بساۓ گا۔
پر نئے مکینوں نے برگد پر جھولا لگایا ہے۔ اُس کی چھاؤں میں چارپائی ڈالی ہے۔ انہوں نے برگد سے دوستی کر لی ہے۔ یا شائد۔۔ یا شاید برگد نے اُن سے دوستی کر لی ہے۔
شائد برگد بھی تھک گیا ہو۔ تنہائی برگد کی شام کا سبب بن رہی ہو، وحشت اسے کھوکلا کر رہی ہو۔ شائد اکیلا پن جڑوں کو کاٹ ڈالتا ہے، دل بوڑھا کر دیتا ہے۔
۔ سنو! تم مجھے قصہِ برگد نہ ہونے دینا۔ تم میرے دل کے بوڑھا ہونے سے پہلے لوٹ آنا!
- س ی ط
Tumblr media
7 notes · View notes