Tumgik
#اوپن اے آئی
urduchronicle · 9 months
Text
ٹیک انڈسٹری میں مسلم اور عرب کمیونٹیز اپنے تجربات کے متعلق بات کرنے سے خوفزدہ ہیں، سیم آلٹمین
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے جمعرات کو کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ٹیک انڈسٹری میں مسلم اور عرب کمیونٹیز اپنے حالیہ تجربات کے بارے میں بات کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ وہ بظاہرغزہ میں جاری جنگ کے اثرات کا حوالہ دے رہے تھے۔ آلٹمین نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر لکھا، “ٹیک کمیونٹی میں مسلمان اور عرب (خاص طور پر فلسطینی) ساتھیوں کے ساتھ میں نے اپنے حالیہ تجربات کے بارے میں بات کرنے میں بے چینی محسوس…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
emergingpakistan · 10 months
Text
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے سیم آلٹمین کو کمپنی نے کیوں برطرف کیا؟
Tumblr media
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے ’اوپن اے آئی‘ کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے ہی برطرف کر دیا جس کے بعد ٹیک انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا جس میں اراکین کا کہنا تھا کہ سیم آلٹمین اپنے رابطوں کے دوران مسلسل کھل کر بات نہیں کرتے۔ اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز الیا سوٹسکیور اور تین آزاد ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے جن میں کورا کے چیف ایگزیکٹیو ایڈم ڈی اینجیلو، ٹیکنالوجی کاروباری تاشا میک کاولی اور جارج ٹاؤن سینٹر فار سیکیورٹی اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے ہیلن ٹرنر شامل ہیں۔ سیم آلٹمین کی برطرفی کے بعد چیف ٹیکنالوجی افسر میرا مورتی عبوری سی ای او کے طور پر کام کریں گی جبکہ مستقل میں سیم کے متبادل کی تلاش جاری ہے۔ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ سیم آلٹمین کمپنی کی قیادت کرنے کی اہلیت پر اعتماد کھو چکے ہیں اور رابطوں کے دوران کھل کر بات نہ کرنے کی وجہ سے ان کی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ اراکین نے کہا کہ سیم آلٹمین کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں پر بورڈ کو اعتماد میں نہ لینے پر انہیں عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔
بورڈ نے مزید کہا کہ ’بورڈ کو اوپن اے آئی کی قیادت جاری رکھنے کے لیے سیم کی صلاحیت پر اعتماد نہیں ہے، بورڈ نے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیم اپنے رابطوں میں مسلسل کھل کر بات نہیں کرتے جس کی وجہ سے بورڈ صحیح طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پا رہا تھا۔‘ اس کے علاوہ سیم آلٹمین کی برطرفی کی خبر سننے کے فوراً بعد ہی اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں، اوپن اے آئی کے اہم کاروباری شراکت دار مائیکروسافٹ نے یقین دلایا کہ قیادت میں تبدیلی کمپنی کے ساتھ ان کے جاری تعلقات کو متاثر نہیں کرے گی۔ کمپنی کی قیادت میں اچانک تبدیلی کے بعد ٹیک انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ کئی ملازمین تذبذب کا شکار ہیں، سبکدوش ہونے والے اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اعلان کے بعد سیم اور وہ خود حیران ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم بھی ابھی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا کیا ہوا، سب ٹھیک ہو جائے گا، جلد ہی بڑی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔‘
Tumblr media
سیم آلٹمین کو اہم سرمایہ کار اور اوپن اے آئی کا چہرہ مانا جاتا ہے، اس کے علاوہ انہیں ایک ماسٹر فنڈ ریزر کے طور پر سمجھا جاتا ہے جنہوں نے مائیکروسافٹ سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ اس سال کمپنی کے ٹینڈر پیشکش کی لین دین کی قیادت کی۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے اوپن اے آئی کی مالیت میں 29 ارب ڈالرز سے 80 ارب ڈالرز تک اضافہ ہوا تھا۔ ان کے پاس یہ بھی اعزاز ہے کہ انہوں نے انتہائی مشکل وقتوں میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے طاقتور ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے خطرات اور فوائد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ برطرفی کے اعلان کے بعد پوسٹ کر��ے ہوئے سیم نے لکھا کہ ان کا کمپنی میں بہت اچھا وقت گزرا، اوپن اے آئی نے انہیں ذاتی طور پر تبدیل کیا ہے اور امید ہے کہ اس نے دنیا میں تبدیلی پیدا کی ہو گی، اس کے بعد میں کیا کروں گا اس سے متعلق بعد میں بات کریں گے۔ 2015 میں شروع ہونے والی اوپن اے آئی میں یہ برطرفی پہلی بار نہیں ہوئی، ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک ایک زمانے میں اس کے شریک چیئرمین رہ چکے ہیں، انہوں نے بھی کمپنی کے نان پرافٹ اصولوں سے بھٹکنے پر تنقید کی تھی اور 2020 میں دیگر ایگزیکٹوز نے اوپن اے آئی کو چھوڑ دیا تھا۔
گوگل کے سابق سی ای او ایرک شمٹ نے سیم آلٹمین کو اپنا ’ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کمپنی کو صفر سے 90 ارب ڈالرز کی مالیت تک پہنچا دیا تھا، سیم نے ہماری دنیا کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا، ہم یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ اب سیم کیا کریں گے کیونکہ ان کے کام سے میں اور اربوں افراد فائدہ اٹھائیں گے۔’ ویڈبش سیکیورٹیز کے تجزیہ کار ڈینیئل ایوس نے کہا کہ وہ سیم آلٹمین کے برطرفی کے فیصلے سے حیران ہیں، ’تاہم ہم توقع کرتے ہیں کہ مائیکروسافٹ اور نڈیلا مستقبل میں اوپن اے آئی پر زیادہ اثر و رسوخ رکھیں گے۔‘ دوسری جانب نیویارک ٹائمز کے مطابق ایمیٹ شیئر کو نئے عبوری چیف ایگزیکٹو کے طور پر نامزد کیے جانے کا امکان ہے، ایمیٹ شیئر کاروباری شخصیت ہیں جو پہلے امریکی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’ٹویچ‘ کے چیف ایگزیکٹیو رہ چکے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کمپنی، سیم آلٹمین کو دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کرنے پر غور نہیں کر رہی۔ یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی امریکی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے نام سے گزشتہ برس نومبر میں ایک سافٹ ویئر متعارف کرایا تھا جو ’گوگل‘ کی طرز پر صارفین کے سوالات کے جوابات دیتا ہے۔
کہنے کو تو یہ ایک چیٹ بَوٹ (Chat bot) ہے جسے انسانوں کے ساتھ، انسانوں کی طرح (لکھ کر) بات کرنے اور ان کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے بنایا گیا ہے لیکن یہ کوئی عام چیٹ بوٹ ہرگز نہیں کیونکہ اس کے پاس معلومات کا بہت ہی وسیع ذخیرہ (بہت بڑا ڈیٹا سیٹ) ہے جو اسے تقریباً کسی بھی طرح کے سوال کا جواب دینے کے قابل بناتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کمپنی کو کچھ ماہ سے قانونی کارروائیوں کا بھی سامنا ہے، جن میں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ ملازمین کی نوکری چلے جانے کا بھی خدشہ شامل ہے۔ مئی 2023 میں ’مصنوعی ذہانت کے موجد‘ کے نام سے مشہور کمپیوٹر سائنسدان نے گوگل کی ملازمت چھوڑ دی تھی، انہوں نے اس ٹیکنالوجی سے لاحق خطرات کے بارے میں ایک خوفناک وارننگ جاری کی تھی۔ مصنوعی ذہانت کے گاڈ فادر کہلانے والے ڈاکٹر جیفری ہنٹن نے نیویارک ٹائمز کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ اے آئی میں ہونے والی پیش رفت سے معاشرے اور انسانیت کے لیے گہرے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
بشکریہ ڈان نیوز
0 notes
forgottengenius · 1 year
Text
مصنوعی ذہانت کے ’گاڈ فادر‘ کی وارننگ : یہ ٹیکنالوجی ’خوفناک‘ ہے
Tumblr media
’مصنوعی ذہانت کے موجد‘ کے نام سے مشہور جیفری ہنٹن نے اس ٹیکنالوجی سے لاحق خطرات کے بارے میں ایک خوفناک وارننگ دیتے ہوئے گوگل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ جیفری ہنٹن نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک گوگل میں کام کیا اور ایسی ٹیکنالوجی تیار کی جس نے چیٹ جی پی ٹی جیسے موجودہ مصنوعی ذہانت کے نظام کے لیے راہ ہموار کی۔ لیکن انہوں نے مصنوعی ذہانت کے خطرات کے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ انہیں اس شعبے میں اپنے کام پر افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’میں اپنے آپ کو تسلی دیتا ہوں: اگر میں ایسا نہ کرتا تو کوئی اور کرتا۔‘ انہوں نے کہا، انہیں خدشہ ہے مستقبل قریب میں اس ٹیکنالوجی کا مطلب یہ ہو گا کہ جعلی تصاویر، ویڈیوز اور متن کے پھیلاؤ کی وجہ سے لوگ ’یہ نہیں جان سکیں گے کہ سچ کیا ہے۔‘ لیکن مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے سسٹم بالآخرغیر متوقع، خطرناک رویہ سیکھ سکتے ہیں اور یہ کہ اس طرح کے نظام بالآخر قاتل روبوٹس کو تقویت دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی متنبہ کیا کہ یہ ٹیکنالوجی لیبر مارکیٹ میں نقصان دہ انتشار کا سبب بن سکتی ہے۔
Tumblr media
ان کا کہنا تھا، ’کچھ لوگوں کو یقین ہے کہ یہ چیزیں درحقیقت لوگوں سے زیادہ ذہین بن سکتی ہیں۔ لیکن زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں ابھی بہت وقت لگے گا۔ اور میرا بھی خیال تھا کہ اس میں ابھی بہت وقت لگے گا۔ مجھے لگتا تھا کہ یہ 30 سے 50 سال یا اس سے بھی زیادہ وقت لگے گا۔ اب میں ایسا نہیں سوچتا۔‘  انہوں نے متنبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قواعد و ضوابط کی ضرورت ہے کہ گوگل اور مائیکروسافٹ جیسی کمپنیاں خطرناک دوڑ میں نہ لگ جائیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہو سکتا ہے یہ کمپنیاں پہلے ہی خطرناک سسٹم پر خفیہ طور پر کام کر رہی ہوں۔‘ ان کا کہنا تھا، ’مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اس کو مزید بڑھانا چاہیے جب تک کہ وہ یہ نہ سمجھ لیں کہ آیا وہ اسے کنٹرول بھی کر سکتے ہیں یا نہیں۔‘ ڈاکٹر جیفری ہنٹن مصنوعی ذہانت کے متعلق خطرے کی گھنٹی بجانے والے پہلے شخص نہیں ہیں۔ حالیہ مہینوں میں دو بڑے واضح خطوں میں ’معاشرے اور انسانیت کے لیے سنگین خطرات‘ کے متعلق متنبہ کیا گیا تھا، جن پر بہت سے ایسے لوگوں کے دستخط تھے جنہوں نے اسے بنانے میں مدد کی۔
بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح ڈاکٹر جیفری ہنٹن نے کہا کہ وہ گذشتہ سال کے دوران اوپن اے آئی کی ’چیٹ جی پی ٹی‘ اور گوگل کی ’بارڈ‘ جیسی ٹیکنالوجیوں کی ترقی سے ٹیکنالوجی کے خطرات کے بارے میں زیادہ فکرمند ہو گئے ہیں۔ ان کا نظریہ اس وقت بدل گیا جب انہیں یقین ہو گیا کہ سسٹم ایسے طریقوں سے برتاؤ کرنے لگے ہیں جو انسانی دماغ میں ممکن نہیں ہیں۔ انھوں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا، ’ہو سکتا ہے کہ ان سسٹمز میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دراصل اس سے بہتر ہو جو دماغ میں ہو رہا ہے۔‘ انہوں نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ کمپنیاں اپنے مصنوعی ذہانت کے نظام کو مزید بہتر اور تربیت دیتی ہیں لہٰذا امکان ہے کہ آنے والے برسوں میں یہ مزید درست ثابت ہو گا۔ وہ جیسے جیسے اسے(بہتر) کریں گے، سسٹم زیادہ خطرناک ہو جائیں گے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے بارے میں کہا، ’دیکھیں کہ یہ پانچ سال پہلے کیسی تھی اور اب کیسی ہے۔ فرق کو سمجھیں اور اسے آگے بتائیں۔ یہ خوفناک ہے۔‘
اینڈریو گرفن، گریم میسی 
بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
0 notes
omega-news · 2 years
Text
200 زبانوں کا ترجمہ،یونیورسل لینگوئج ٹرانسلیٹر کی تیاری
200 زبانوں کا ترجمہ،یونیورسل لینگوئج ٹرانسلیٹر کی تیاری
فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے ایک اوپن سورس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل تیار کیا ہے جو 200 سے زائد زبانوں کا ترجمہ کرسکتا ہے۔ان میں سے بیشتر زبانیں ایسی ہیں جن کو بیشتر موجودہ ٹرانسلیٹنگ سسٹمز سپورٹ نہیں کرتے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ اس پراجیکٹ کو نو لینگوئج لیفٹ بی ہائنڈ (این ایل ایل بی) کا نام دیا گیا ہے اور اے آئی ماڈلنگ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
newsomega · 3 years
Text
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔
AIOU launches dengue awareness campaign .
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) نے بدھ کو اپنے علاقائی نیٹ ورک کے ذریعے حکومتی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی وائرس اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق اے آئی یو کے مرکزی کیمپس سمیت تمام علاقائی دفاتر کے نوٹس بورڈز پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ وائس چانسلر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
breakpoints · 3 years
Text
ایف آئی اے کی کارروائی کے باوجود ڈالر کی اڑان جاری
ایف آئی اے کی کارروائی کے باوجود ڈالر کی اڑان جاری
کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے خلاف ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، لیکن جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181.3 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے سے شرح تبادلہ پر دباؤ کم ہونے سے انکار کر دیا گیا۔ یہ بات ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے بتائی ڈان کی صرف دسمبر کے دوران ایجنسی نے 158 افراد کو گرفتار کیا اور ملک بھر میں روپے کی قدر کو مستحکم…
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 3 years
Text
ایف آئی اے نے 7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا - اردو نیوز پیڈیا
ایف آئی اے نے 7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیم نے خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں چھاپہ مار کر 7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزم شاہجہان نے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بینک آف پنجاب میں نجی کمپنی کے نام پر جعلی اور بوگس اکاؤنٹ اوپن کروایا، اور7 کروڑ کا بینک فراڈ کرتے ہوئے رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 1 year
Text
ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں مصنوعی ذہانت کمپنی ایکس اے آئی لانچ کردی
امریکا کے ارب پتی کاروباری ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت میں چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اے آئی کے نام سے اپنی کمپنی شروع کردی۔ اس کمپنی کے سربراہ ایلون مسک خود ہوں گے جو پہلے ہی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا، راکٹ لانچ کرنے والی کمپنی سپیس ایکس، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے سربراہ ہیں۔ اس سے پہلے ایلون مسک کئی بار کہہ چکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت پر کام روک دینا چاہئے اور پلے اس شعبے کے لیے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
umeednews · 3 years
Text
مظفرگڑھ : فیڈرز کی ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بند رہے گئی
مظفرگڑھ : فیڈرز کی ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بند رہے گئی
مظفرگڑھ : فیڈرز،گرڈاسٹیشنوں کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔ میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق132کے وی گرڈاسٹیشن مظفرگڑھ سے منسلک11کے وی فیڈرزمرادآباد،خورشید آباد،مظفرگڑھ،ٹیوب ویل نمبر01،اے ٹی ایم،ایم ٹی ایم،ایف سی ایم نمبر01،آئی ٹی ایم،حاشیرنمبر02،ایف سی ایم(اوپن اینڈ)،ازگارڈنمبر09،ایف سی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
forgottengenius · 1 year
Text
مصنوعی ذہانت اپنی وضاحت کرنے میں بری طرح ناکام
Tumblr media
چیٹ جی پی ٹی کے تخلیق کاروں نے کوشش کی ہے کہ سسٹم اپنی وضاحت خود کر سکے۔ انہیں معلوم ہوا کہ جب انہیں کچھ کامیابی ملی ہی تھی تو وہ کچھ مسائل میں الجھ گئے۔ ان میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ مصنوعی ذہانت ایسے تصورات کا استعمال کر رہی ہے جن کا انسانوں کو علم نہیں یا انہیں سمجھ نہیں سکتے۔ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والے اوپن اے آئی کے محققین نے جی پی ٹی -2 کے طرز عمل کی وضاحت کرنے کی کوشش کرنے میں اپنے ماڈل کے حالیہ ورژن جی پی ٹی فور کا استعمال کیا۔ یہ جی پی ٹی جیسے ��ڑے لینگویج ماڈلز کے ساتھ نام نہاد بلیک باکس کے مسئلے پر قابو پانے کی ایک کوشش ہے۔ اگرچہ ہمیں اس بات کی نسبتاً اچھی سمجھ ہے کہ اس طرح کے سسٹم میں جاتا کیا اور نکلتا کیا ہے، لیکن اصل کام جو اندر ہوتا ہے وہ بڑی حد تک پراسرار رہتا ہے۔ یہ صرف اس لیے ایک مسئلہ نہیں کہ یہ محققین کے لیے چیزوں کو مشکل بنا دیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اس سسٹم میں استعمال ہونے والے ممکنہ تعصبات یا اگر یہ اپنے صارفین کو غلط معلومات فراہم کر رہا ہے، تو اسے جاننے کا امکان بہت کم ہے کیونکہ یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ یہ کس طرح اس نتیجے پر پہنچا۔
انجینیئروں اور سائنس دانوں نے اس مسئلے کو ’تشریحی تحقیق‘ کے ساتھ حل کرنے کا ارادہ کیا ہے، جو ماڈل کے اندر ہی دیکھنے اور جو کچھ ہو رہا ہے اسے بہتر طریقے سے سمجھنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے ہے۔ اس کے لیے اکثر ’نیوٹرون‘ کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس طرح کا ماڈل بناتے ہیں: انسانی دماغ کی طرح، ایک مصنوعی ذہانت کا سسٹم نام نہاد نیوٹرونز کے ہوسٹ پر مشتمل ہوتا ہے جو اس کی استعمال کردہ معلومات کو ظاہر کرتے ہیں۔ تاہم، ان کو تلاش کرنا مشکل ہے کیونکہ انسانوں کو نیورونز منتخب کرنے پڑتے ہیں اور مینوئلی پر ان کا معائنہ کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان کے پیچھے کیا ہے۔ لیکن کچھ سسٹمز میں سینکڑوں ارب پیرامیٹرز ہوتے ہیں لہذا اصل میں ان سب کا انسانوں کے ذریعے معائنہ ناممکن ہے۔ اب اوپن اے آئی کے محققین نے اس عمل کو خودکار بنانے کے لیے جی پی ٹی فور کا استعمال کرنے پر غور کیا ہے تاکہ طرز عمل کو زیادہ تیزی سے سمجھا جاسکے۔
Tumblr media
انہوں نے ایک خودکارعمل تخلیق کرنے کی کوشش کر کے ایسا کیا، جس سے سسٹم کو نیورون کے طرز عمل کی قدرتی زبان کی وضاحت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اور اسے ایک اور سابقہ زبان کے ماڈل پر استعمال کیا۔  اس نے تین مراحل میں کام کیا: جی پی ٹی ٹو میں نیورون کو دیکھا اور جی پی ٹی فور نے اس کی وضاحت کرنے کی کوشش کرنا۔ پھر اس نیورون کی نقل کی، تیار کردہ نقل اصل کے ساتھ کس طرح کام کرتی ہے، اس کی درجہ بندی کر کے اپنی ہی وضاحت کے ساتھ موانہ کیا۔ ان میں سے زیادہ تر وضاحتیں بری ثابت ہوئیں اور جی پی ٹی فور نے خود کو بہت کم نمبر دیے۔ لیکن محققین کا کہنا تھا انہیں امید ہے کہ تجربے سے معلوم ہو گا کہ مزید کام سے مصنوعی ذہانت اپنی وضاحت کر سکے گی۔  تاہم تخلیق کاروں کو متعدد ’رکاوٹوں‘ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ نظام طرز عمل کی وضاحت کرنے میں انسانوں کی طرح اچھا نہیں۔ یہ وضاحت کرنا بھی مسئلے کا ایک حصہ یہ ہو سکتا ہے کہ نظام عام زبان میں کیسے کام کر رہا ہے ناممکن ہے کیونکہ نظام انفرادی تصورات استعمال کر سکتا ہے جنہیں انسان نام نہیں دے سکتے۔
مصنفین لکھتے ہیں، ’ہم نے مختصر قدرتی زبان کی وضاحت پر توجہ مرکوز کی، لیکن نیورونز کا رویہ بہت پیچیدہ ہو سکتا ہے جسے مختصر طور پر بیان کرنا ناممکن ہے۔ ’مثال کے طور پر، نیورونز انتہائی پولیسیمینٹک ہوسکتے ہیں (بہت سے مختلف تصورات کی نمائندگی کرنے والے) یا واحد تصورات کی نمائندگی کر سکتے ہیں جن کو انسان نہیں سمجھتے یا ان کے لیے الفاظ ہی نہیں۔‘ مسائل اس وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں کیوں کہ یہ بالخصوص اس بات پر مرکوز ہے کہ ہر نیورون انفرادی طور پر کیا کرتا ہے، اور اس پر نہیں کہ بعد میں متن چیزوں کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے۔ اسی طرح یہ مخصوص طرز عمل کی وضاحت کرسکتا ہے لیکن یہ نہیں کہ کون سا میکانزم اس طرز عمل کو پیدا کررہا ہے، اور اس طرح اس کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔ محققین نے نوٹ کیا کہ یہ نظام کمپیوٹنگ کی بہت زیادہ طاقت بھی استعمال کرتا ہے۔
اینڈریو گرفن  
بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
0 notes
breakpoints · 3 years
Text
آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 171.85 روپے تک پہنچ گیا
آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 171.85 روپے تک پہنچ گیا
امریکی ڈالر منگل کو روپے کے مقابلے میں 1.15 روپے اضافے کے ساتھ انٹربینک مارکیٹ میں 171.85 روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ روز کے 170.7 روپے کے بند ہونے کی شرح سے۔ انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 172 روپے تک پہنچ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (اے ایف پی) کے مطابق، سیشن کے اختتام تک انٹربینک مارکیٹ میں گرین بیک کی قیمت خرید 171.65 روپے اور فروخت کی شرح 171.85 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.5…
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 3 years
Text
شوگر مافیا ہی روپے کی قدر غیر مستحکم کرنیکا باعث، شواہد مل گئے - اردو نیوز پیڈیا
شوگر مافیا ہی روپے کی قدر غیر مستحکم کرنیکا باعث، شواہد مل گئے – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین  لاہور: شوگر مافیا ہی اوپن مارکیٹ سے اربوں روپے کے ڈالرز خرید کر پاکستانی کرنسی کی قدر غیر مستحکم کرنے کا باعث بنا۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے بچنے کے لیے 35  ہزار ڈالر تک کی خریداری کی جاتی رہی، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو شواہد مل گئے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چینی مافیا کے 392  اکاونٹس کا پتا چلا ہے. سٹہ بازی میں ملوث بے نامی اکاونٹس ہولڈرز ڈیلرز سے تحقیقات کے دوران…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 11 months
Text
اے آئی پن: لباس پر پہنیں، سکرین کی ضرورت نہیں، ہاتھ پر میسج اور تصاویر دیکھیں
ہیومن، ایک سلیکون ویلی اسٹارٹ اپ جس میں شریک بانیوں اور ایگزیکٹوز کی ستاروں سے جڑی فہرست ہے، نے جمعرات کو $699 کا ایک آلہ جاری کیا جس کا مقصد جدید مصنوعی ذہانت کو آپ کے قریب پہنچانا ہے۔ اے آئی پن، جیسا کہ ڈیوائس کو نام دیا گیا ہے، لباس پر پہننے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اسے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ پاور سے چلنے والے ورچوئل اسسٹنٹ سے بات کرنے کے لیے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
swstarone · 4 years
Text
بلوچستان: سینیٹ،مشترکہ امیدوار کیلئے پی ٹی آئی کے مذاکرات بے نتیجہ - Pakistan
بلوچستان: سینیٹ،مشترکہ امیدوار کیلئے پی ٹی آئی کے مذاکرات بے نتیجہ – Pakistan
بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار لانے کے معاملے پربلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی میں مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے۔ بی اے پی کے وفد کا کہنا ہے کہ۔ پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ وہ اپنا امیدوار ہمارے امیدوار کے حق میں بٹھادے، مذاکرات کا اگلا دور کل کوئٹہ میں ہوگا۔ دوسری جانب سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جمہوریت میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years
Text
مشی گن کا تاریخی کنٹری کلب آگ کی لپیٹ میں ہے۔ #ٹاپسٹوریز
New Post has been published on https://mediaboxup.com/%d9%85%d8%b4%db%8c-%da%af%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae%db%8c-%da%a9%d9%86%d9%b9%d8%b1%db%8c-%da%a9%d9%84%d8%a8-%d8%a2%da%af-%da%a9%db%8c-%d9%84%d9%be%db%8c%d9%b9-%d9%85%db%8c/
مشی گن کا تاریخی کنٹری کلب آگ کی لپیٹ میں ہے۔
Tumblr media
نئیاب آپ فاکس نیوز کے مضامین سن سکتے ہیں!
ایک دلکش کا کلب ہاؤس مشی گن کنٹری کلب جہاں دنیا کے کئی بہترین کلب گولفرز کھیلا ہے اندر چلا گیا شعلے جمعرات کی صبح سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ڈرامائی فوٹیج اور رپورٹس کے مطابق۔
Tumblr media
مشی گن کے اوکلینڈ ہلز کنٹری کلب میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی جس سے منزلہ عمارت کی چھت گر گئی۔ (WJBK)
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آگ بجھانے والے آگ پر قابو پا رہے ہیں جو آکلینڈ ہلز کنٹری کلب کی عمارت کے اٹاری سے تیزی سے پھیل گئی جب کالا دھواں ہوا میں پھیل گیا۔
کے مطابق، لکڑی کے ڈھانچے کی چھت بالآخر گر گئی۔ ڈیٹرائٹ فری پریس.
ٹائیگر ووڈس، بیٹے چارلی نے دوسری جگہ PNC چیمپئن شپ کے اختتام پر متاثر کن ریکارڈ قائم کیا
بلوم فیلڈ ٹاؤن شپ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا FOX2 کہ آگ کی اطلاع دینے والی کال صبح 10 بجے آئی اور اس نے اپنے تمام فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا ہے۔
ٹی وی اسٹیشن نے رپورٹ کیا کہ چند منٹ بعد، ساؤتھ فیلڈ فائر ڈیپارٹمنٹ کو مدد کے لیے بلایا گیا۔
آگ کی اصل کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کوئی زخمی نہیں ہوا۔
فل میکلسن کے لیے، اعمال الفاظ سے زیادہ بلند آواز میں بولیں گے
اوکلینڈ ہلز کنٹری کلب ڈیٹرائٹ سے 15 میل شمال میں ہے اور دو گولف کورسز کے درمی��ن بیٹھا ہے۔
اصل میں 1916 میں قائم کیا گیا، کلب نے چھ یو ایس اوپن چیمپئن شپ، تین پی جی اے چیمپئن شپ اور 2004 رائڈر کپ کی میزبانی کی ہے۔
گالف کے لیجنڈز بشمول گیری پلیئر، آرنلڈ پامر، اور جیک نکلوس سبھی کلب کے کورسز میں کھیل چکے ہیں۔
Tumblr media
مشی گن کے اوکلینڈ ہلز کنٹری کلب میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی جس سے منزلہ عمارت کی چھت گر گئی۔ (WJBK)
مقامی نیوز سائٹ کے مطابق، 2019 میں، کلب نے USGA اور PGA امریکہ کو ساؤتھ کورس میں واپس لانے کے لیے $12.1 ملین کا تزئین و آرائش کا منصوبہ شروع کیا۔ Mlive.com.
ڈیٹرائٹ فری پریس نے رپورٹ کیا کہ جنوری میں، کلب کو 2031 اور 2042 میں یو ایس ویمنز اوپن سے نوازا گیا۔
فاکس نیوز ایپ حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اخبار کے مطابق، وائٹ کلب ہاؤس گولف ٹورنامنٹ کی یادگاروں اور آرٹ سے بھرا ہوا تھا، جو ایک صدی پرانا تھا۔
Source link
0 notes
mobilephone2 · 5 years
Text
گوگل پلے اسٹور کے مقابلے میں ہواوے ایپ گیلری کتنی کامیاب ؟
ہواوے کو امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل ایپس اور پلے اسٹورسمیت دیگر سروسز سے محرومی کا سامنا ہوا اور اسی وجہ سے چینی کمپنی نے اپنی ایپ گیلری کو گزشتہ سال متعارف کرایا تھا۔ اور اب اس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ہواوے ایپ گیلری کے ماہانہ صارفین کی ممکنہ تعداد 40 کروڑ تک ہو سکتی ہے اور یہ گوگل اور ایپل کے بعد تیسرا بڑا ایپ اسٹور ہے۔ گوگل ایپس اور پلے اسٹور کے مقابلے میں ہواوے ایپ گیلری کو اس کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے نیا متبادل قرار دیا ہے جو اس کے بقول 170 ممالک/خطوں میں 40 کروڑ سے زائد ماہانہ صارفین کو دستیاب ہے، جس میں مین اسٹریم ایپس اور سروسز موجود ہیں۔ ہواوے کے نئے فولڈ ایبل فون میٹ ایکس ایس کو متعارف کراتے ہوئے کمپنی کے سی ای او رچرڈ یو نے کہا 'پرائیویسی آپ کے کنٹرول میں، ہمیشہ سے ہمارے فلسفے کا دل رہا ہے، ہم نے پرائیویسی تحفظ اور سائبر سیکیورٹی کو اپنے تمام کاروباری آپریشنز میں اولین ترجیحات قرار دیا ہے، ہم نے ہواوے ایپ گیلری کے لیے بھی سخت پرائیویسی اور سائبر سیکیورٹی حل رکھے ہیں'۔ انہوں نے ڈویلپرز کو اپنی ایپس کمپنی کی نئی ایپ گیلری میں لانے کی درخواست کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ یہ گیلری گوگل اور ایپل ایپس اسٹور کی طرح ہی بہترین ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے ڈویلپر کو ہواوے موبائل سروسز میں شمولیت پر خوش آمدید کہیں گے اور کروڑوں ماہانہ صارفین اسے ڈویلپرز کے لیے آمدنی کا ایک نیا اور اچھا ذریعہ ثابت کریں گے۔
ہواوے ایپ گیلری میں بچوں کے تحفظ کے لیے ایج ریٹنگ سسٹم موجود ہے اور ایسی ایپس کو فلٹر کیا جاتا ہے جو عمر کے مطابق موزوں نہ ہوں۔ اسی طرح حساس ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مختلف طریقہ کار موجود ہیں جیسے بائیو میٹرک ڈیٹا ہواوے ڈیوائس سے باہر کبھی پراسیس نہیں ہوتا اور صارفین کو ذاتی ڈیٹا پر مکمل اختیار دیا جاتا ہے۔ ای ایم یو آئی سے صارفین کو ایپ یوزر پرمیشن پر کنٹرول دیا جاتا ہے جبکہ تمام ڈیٹا گمنام اور مقامی طور پر اسٹور کیا جاتا ہے۔ اس وقت ہواوے ایپ گیلری میں گوگل ایپس اور فیس بک ایپس دستیاب نہیں تاہم اس میں 18 کیٹیگریز موجود ہیں جو نیوز، سوشل میڈیا، انٹرٹینمنٹ اور دیگر شامل ہیں، کمپنی کے مطابق اگر کوئی ایپ صارف کو نہیں ملتی تو مطلوب ایپ کا نام وش لسٹ میں ڈال سکتے ہیں، جو دستیاب ہوتے ہی صارف کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق اس ایپ گیلری سے ڈاﺅن لوڈ ہونے والی ایپس ہواوے ڈیوائسز میں زیادہ بہتر کام کرتی ہیں جس کی وجہ ہواوے ہائی اے آئی نامی ایک اوپن اے آئی پلیٹ فارم ہے۔ اسی طرح کوئیک ایپس نامی ایک فیچر انسٹالیشن فری ایپس کی ایک نئی قسم ہے جو صارف کو طاقتور فنکشنز اور ایچ ٹی ایم ایل 5 پیجز کی آٹومیٹک اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے مگر صارفین کی ڈیوائس کی اسٹوریج بہت کم خرچ ہوتی ہے۔ کوئیک ایپس اینڈرائیڈ ایپس کے مقابلے میں کوڈز کا 1/5 فیصد رائٹ کرتا ہے جس سے وہ کم میموری اسپیس لیتی ہیں، آسان الفاظ میں اس فیچر کی بدولت ایک جی بی اسپیس میں صرف 20 ایپس کی جگہ 2 ہزار کوئیک ایپس آسکتی ہیں۔
بشکریہ ڈان نیوز
0 notes