stayonsunnah
Submission to Allāh ﷻ
636 posts
﷽ ~her journey is from Allah, for Allah, to Allah. ���� •from my 💔 to yours ❤️ | life= Allah | love=Allah ♡| الراحتہ فی الجنہ ✨ Instagram.com/stayonsunnah Twitter: stayonsunnah
Don't wanna be here? Send us removal request.
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
کلام میں تو سب ماہر ہوتے ہیں مگر حسن کلام میں بس کوئی کوئی✨ نہ چاند اور تاروں کی بات کر نہ حسیں صورتوں کی بات کر سب لمبی لمبی تو چھوڑ دے مجھےحسن کلام سے خرید لے 🌹 اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CErz11QjvTu/?igshid=tt945j7rjusg
21 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
🌙 اے چاند اتر کبھی میرے کوچے میں کچھ ہم بھی مل ک�� بات کریں بھول کے سارے اشک رنج و الم کے فقط خوشی کے لمحے قید کریں✨ @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CErzsyljrms/?igshid=1uq9imfd8sioz
8 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
💔 اس ٹوٹے ہوۓ دل کی پر درد کہانی ہے جو سرورعالم کو خود جا کے سنانی ہے 💔 وصلی اللہ علی النبی الامی ✨ https://www.instagram.com/p/CEcuCKogsV2/?igshid=16ne15g8g04ss
30 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
#داستان_حفص 🥀 لوگ ہنستے ہیں اورزندگی کو رواں رکھتےہیں ہم رو رو کر اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اشکوں، غموں اور زخموں سےاک پرانا یارانہ ہے ہم زمانے سے اپنا یوں انداز جداگانہ رکھتے ہیں یوں لگا تھا کہ جیسے ہر ہر ہنر ہی سیکھ لیا ہو مگر آنسوؤں کےبہنےکا اندازوہی پرانا رکھتے ہیں کہتی ہیں آنکھیں بس کر، اب اور رویا نہیں جاتا مگر کیا کریں کہ ہم وہی اشک بے نیاز رکھتے ہیں ہم سے ہیں شکایات یہاں موجود اک اک بشر کو ہم تو وہ ہیں جواپنی ذات سے شکوےرکھتے ہیں ہر افتاد، ہر امتحاں میں رجوع الی اللہ ہی کیا ہے ہم اپنا تعلق دائمی فقط ذات الٰہی سے رکھتے ہیں میری زندگی کی کہانی کچھ اس طرح سنانا حفص وہ ہے جس کو لوگ اپنی آنکھوں کا کانٹا رکھتے ہیں اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CEOil_YD-uu/?igshid=fn8ev3cd68jn
4 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
#عمرالفاروق_کو_تکنےکا_شوق_رکھتی_ہوں💔 پوچھا اک دن خرد نے دل سے اپنی کوئی شدید چاہ تو بتاؤ اپنا شوق طلب تو کرو ظاہر کوئی تمنا کوئی ازحد آرزو کوئی تمہاری خواہش انتہا جس پرکروتم اپنا سب فدا دل زور سے دھڑکا بے چین ہوا دہلا تڑپا اور پھر یہ کہنے لگا ملنا ہے مجھ کو عمرالفاروق سے چاہ ہےمجھےعمرابن خطاب کی وہی ہیں میرا شوق وہی آرزو وہی ہیں تمنا وہی دل کا سکوں ان سے ملنے کی ایسی ہے چاہ جیسے کسی اندھے کو روشنی کی جیسے کسی پیاسے کو پانی کی جیسے کسی بے دم کو سانس کی جیسے کسی محب کو محبوب کی جیسے کسی عاشق کو معشوق کی جیسے کسی دل کو محبت کی ویسے ہی مجھے عمر بن خطاب کی اشکوں میں ڈوبا قلب خاموش ہوا سن کر کہانی یہ دل کی زبانی خرد نے دی دعا دل کو یہ پیاری کرے اللہ پورا تیرا شوق طلب تجھ کو تیری چاہ ملے ضرور کہ نہیں لکھا طلب والوں کے مقدر میں ہمیشہ بے طلب رہنا کہ طلب جب سچے دل سے ہو تو حاصل ہو کے رہتی ہے رضی اللہ تعالیٰ عنہ اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CEH-EfbDOQK/?igshid=1x3exurdoiwzh
25 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
#عمر_ابن_الخطاب⁦❤️⁩ عمر کے قصیدے پڑھنے والو عمر کے گن گانے والو پہلی محرم آتے ہی شھادت عمر کے غم میں ساری رات اداس رہ کر اس غم کی داستاں کو سارا سال بھول جانے والو یہ تو سب کو ازبر ہے جہاں سے گزر ہوتا عمر کا وہاں سے بھاگ جاتا شیطان بھی لیکن یہ کیوں بھول جاتے ہو کہ یہ رعب بدولت تقوی تھا یہ عظمت تعلق مع اللہ کی تھی یہ ہیبت بوجۂ عشق نبی تھی یہ عزت عاجزی کے نور کی تھی لیکن یہ سب جانے کون ان سب سے تعلق رکھے کون میں تمہاری محبت کو مان جاؤں جو عمر والا تقوی بھی اپناؤ میں تمہاری انسیت کو مان جاؤں جو عمر والی عاجزی بھی اوڑھو میں تمہاری کیفیت کو مان جاؤں جو عمر والی خشیت کرلو پیدا میں تمہارے غم کو مان جاؤں جو پیروی کرو عمر کے اوصاف کی عمر کے قصیدے پڑھنے والو عمر کو دل میں بھی داخل کرنا عمر کی داستان غم کو کبھی روح کا غم بھی بنانا تم عمر تو محبت ہیں عمر تو جان جہاں ہیں عمر پر میرا سب قربان کہ عمر تو میرے ہیں میرے عمر میرے پیارے عمر میرا آپ کو سلام ہی سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ ✨ اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CEH2cLKDq1W/?igshid=1ktraalvfxccy
6 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
💚 مجھے آپ یاد آتے ہیں بہت شدت سے آتے ہیں پھر آنسو تھمتے نہیں میرے جب رونے بیٹھ جاتی ہوں دل بھی تڑپتا ہےاپنا ایسے یوں ہی مرنے لگا ہو جیسے سانس کہیں رک سا جاتا ہے راستہ بھول گیا ہو جیسے میں یوں بے دم ہوجاتی ہوں زندگی کی اخیر ہو جیسے میرا غم جب بڑھنے لگتا ہے جب سب بوجھل ہونے لگتا ہے آنکھوں کو بند میں کرتی ہوں اور سبز گنبد کو سوچتی ہوں خیالوں ہی میں اپنے میں سنہری جالی کو چومتی ہوں سر جھکا کر دھیرے سے پھر وہیں بیٹھ جاتی ہوں جیسے اپنے قدموں میں بٹھا کر وہ مجھ کو تسلی دیتے ہوں اور مجھ نکمی کے سر پر اپنا دست شفقت رکھتے ہوں پھر جیسے قرار آجاتا ہے سمندر آنسوؤں کا بھی خاموشی سے تھم جاتا ہے مجھے تڑپ ہے ان سے ملنے کی جو میرے خیالوں کی خوشبو ہیں اور میرے خوابوں کے باسی ہیں کبھی تو وہ لمحے بھی آئیں گے کبھی میرا نصیب بھی وا ہوگا کہ نا امیدی میرا شیوہ نہیں میرے آقا میرے محبوب میرے خاتم المرسلین ﷺ میرے پیارے پیارے نبیﷺ مجھے آپ یاد آتے ہیں بہت شدت سے آتے ہیں 💧 اخت محمد 🪔 اللھم صل علی محمد کما تحب وترضی لہ✨ وصلی اللہ علی النبی الامی ✨ صلی اللہ علیہ وسلم ✨ @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CEFDeyBjst4/?igshid=1cbp00h7k8iuu
4 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
#کاش_ہم_بھی_بےنیاز_ہوتے🥀 کس نے کب کب دل توڑا کون وجہ بنا آنسوؤں کی کس نے روح کو گھائل کیا کون جذبات سے کھیل گیا کس نے دے کر چھین لیا کون حزن و ملال دے گیا کس نے خوش نہ رہنے دیا کون دکھوں کا رستہ بنا کس نےاحساس کی قدر نہ کی کون بے وجہ ہی سب سنا گیا کس نے زباں سے تیر برساۓ کون خاموشی سے لوٹ گیا کس نے درد سے بھر دیا کون خلا پیچھے چھوڑ گیا کس نے جوش کو دبا دیا کون توڑ پھوڑ کر چلا گیا کس نے پاکبازی کا طعنہ دیا کون کردار کو الزام دے گیا کس نے تعلق مطلب پر رکھا کون زخموں کو نمک دے گیا کس کی آستین میں سانپ تھا کون ظاہر باطن کا منافق تھا کس کس کی کہانی بیاں کروں کہ کون میرے پھولوں کو بکھیر گیا سب کے دلوں کا پاس رکھنے والے پھر یونہی منہ کی کھاتے ہیں سب کا احساس کرنے والے پھر یونہی زخمی ہوتے ہیں لیکن جانتے ہو اک پیاری بات؟ کہ فقط اللہ ہے میرا رازداں جس کا علم محیط ہے ہر شے پر جو واقف ہے دل کی ہر آہ سے وافوض امری الی اللہ پڑھ کر تسکین کی چادر اوڑھ لی میں نے لیکن کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ کاش ہم بھی بے نیاز ہوتے کاش۔۔۔۔ اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CD_7TYnFCDz/?igshid=ecpnruksv3eb
2 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
🍂 کوئی کہے کہ تمہارا ہوں تو ہنس دینا مسکرا دینا یہ سب کہنے کی باتیں ہیں ادھر کوئی اپنا نہیں ہوتا کوئی دو قدم اور کوئی چار زیادہ سے زیادہ نصف حیات مگر جینا تمہیں تنہا ہی ہے ادھر کوئی اپنا نہیں ہوتا کوئی سمجھتا نہیں بالکل اور کوئی غلط سمجھتا ہے سب سے بےزار ہوں میں ادھر کوئی اپنا نہیں ہوتا وفا کے پودے ہرسمت لگا کر بے وفائی کا پانی دینے والے کثرت سے پاۓ جاتے ہیں ادھر کوئی اپنا نہیں ہوتا اکیلے تم آۓ تھے یہاں اکیلے ہی تم نے جانا ہے یہی تو کل فسانہ ہے ادھر کوئی اپنا نہیں ہوتا اٹکی ہوئیں کچھ سانسیں ہیں اور چند اشک غموں کے ہیں یہی میرا کل سرمایہ ہے ادھر کوئی اپنا نہیں ہوتا اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CD6_DGHD3Fp/?igshid=ptyjci8ur3ot
2 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
9.8.2020 میں راضی ہوں میرے اللہ میں قانع ہوں میرے اللہ میں شاکر ہوں میرے اللہ مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں زبان خاموش رہتی ہے دل اپنی دھن میں رہتا ہے ذہن تو سب سے ماورا ہے مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں کوئی پوچھے تو کیا بولوں؟ کوئی دیکھے تو کیا کہوں؟ سوجھتا نہیں جواب مجھ کو مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں میں بن گئی سراپا رضا با لقضا میں بن گئی صورت تسلیم ورضا شکایتوں سے دامن کو چھڑوالیا مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں کوئی کہتا ہے بہت مسکراتی ہو تم کوئی کہتا ہے بہت بے نیاز ہو تم کوئی لیتا ہے مجھ کو مانند مثال مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں زندگی کے سمندر میں بظاہر سکینت کا ڈیرہ چھایا ہو جیسے لہریں تو ہمیشہ آنی جانی ہیں مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں دن کا سورج اور رات کا چاند بارش ہو جو سردیوں کی شام سب سے میری نبھتی ہے خوب مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں سالوں پرانا گلاب کا پھول اور خوشبو گیلی مٹی کی دل بہلاتے ہیں خوب میرا مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں موسم بہت سہانا ہو جب باغ بہاراں جیسا ہو سب میں خوش ہونا چاہتی ہوں مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں میں رب سے گڑگڑاتی ہوں کہ میں ناشکری نہیں کرتی میرے بس میں چاہے ہو سب مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں خوشی غمی کے جب رنگ بدلیں عطاؤں نعمتوں کی حد ہو جائے ہر حال میں جو بھی حال ہو مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں یہ آنسو میرا اثاثہ ہوں جیسے وفاداری ایسے نبھاتے ہیں مجھ سے ان کو چھپا کر رکھنا چاہتی ہوں مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں میرے دل کی زباں یہی ہیں میرے غم کی داستاں یہی ہیں سوچتی ہوں اب خاموش رہنا ہے مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ان آنسوؤں کا بہنا مبارک ہو مجھ کو جو رب سے کلام کا بنتے ہیں ذریعہ بتاتی ہوں دل سے میں راضی ہوں اللہ مگر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں کرتی ہوں توبہ دل وجاں سےمیں اپنے دیتی ہوں خودکو لا تقنطو کی تسلی جانتی ہوں خوب یقیناً معافی ملے گی مگر پھر بھی؛ یہ آنکھیں بھیگ ہی جاتی ہیں...!!! اخت محمد 🪔 4:23 am @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CDqx-kagE7N/?igshid=wzhk5age55gz
6 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
25.3.2020 ”مع العسر یسرا“ بہاروں سے پہلے خزاں کا سماں تھا خزاں تھی کہ اک کٹھن مرحلہ تھا سانسیں تھیں مشکل عجب تھے مناظر مگر اک سکینت کی بارش تھی طاری جو کرتی تھی سیراب کوچہ دل کو میرے قفس کو اور میری انجمن کو میں سمجھی تھی فقط مشکل ہے طاری رہی اوجھل ساتھ اس کے ساری آسانی کبھی بے صبری کی انتہاؤں پر آکر پھر یکدم صبر کی چھاؤں میں آکر کبھی طنز و طعنوں کے تیر سہہ کر کبھی ہچکیوں آنسوؤں کے ہمراہ ہوکر پھر ملی مدد مجھے رب العالمین کی فقط صبر اور نماز کا دامن تھام کر تر گئی میں مشکلوں کے سمندر سے اللہ کے ذکر سے دل و جاں کو لگا کر کافی ہوئی مجھ کو رب کی تسلی وہ ان مع العسر یسرا کی پرنور تجلی فقط حفص تیری سکینت کی خاطر وہ عسر کے بعد یسر کا ہوجانا نازل واجب ہے مجھ پر شکر کرنا ہے لازم لان شکرتم کرکے لازیدنکم کی خاطر اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CDltJ-KjHO5/?igshid=1xiv86b0opk76
4 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
💘 دل فتح کیے جاتے ہیں دل تو کمائے جاتے ہیں دل تو جیتے جاتے ہیں دل تو خریدےجاتے ہیں لیکن یہ وہ واحد چیز ہے جو دنیاوی دولت سے نہیں ثروت و رعب سے نہیں طاقت و جلال سے نہیں پیسے اور کمال سے نہیں بلکہ؛ بلکہ روح کی دولت سے محبتوں کی خوشبو سے احساس کے جگنو سے پیار کے اصولوں سے آنکھوں کی چمک سے جذبوں کی صداقت سے اخلاص کے ہتھیار سے دکھوں میں ساتھ سے خوشی میں داد سے تنہائی میں دعاؤں سے دل ٹوٹنے کی آواز کو دھیرے سے سن لینے سے جاری ہوں جب چشم سے سمندر آنسوؤں کے انگلی کے پوروں سے آنسو صاف کردینے سے تیز اور دھیمی ہوتی ہوئی دھڑکن کو سن لینے سے احسانوں تلے دبا کر اپنے کبھی احسان نہ جتانے سے روح کی سرشاری کا دل کے خوش ہوجانے کا سکون و چین و عافیت کا ہمیشہ ذریعہ بن جانے سے اصلاح کی مہک سے اور زبان کی لہک سے لہجے کی صداقت سے ساتھ کی استقامت سے اور۔۔۔ اور۔۔۔۔۔ کیا کہتے ہو...؟ مشکل ہے...؟ ناممکن ہے...؟ ہاں ہاں بہت مشکل ہے لیکن سنو! ناممکن نہیں... اب یہ ٹھہرا دل اپنا آسان بات پر آتا نہیں اسی لیے تو کہا تم سے دل جیتنا آسان نہیں میری دعا ہے تمہارے لیے تمہیں تقدیر وہ شخص دے جو دلوں کو فتح کرنے کے سارے گر جانتا ہو کہ؛ دل فتح کیے جاتے ہیں دل تو کماۓ جاتے ہیں دل تو جیتے جاتے ہیں دل تو خریدے جاتے ہیں اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CDg-2bJDnZr/?igshid=1fd0xmyp4egp2
2 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
میرے باغباں میرے سائباں میرا آپ کو صدصد سلام ہے میرا آپ کو صد صد سلام ہے کھڑے رہے آپ ہردم  میرے لیے شجر کی ٹھنڈی چھاؤں جیسے سمندر کا نرم ساحل ہو جیسے ہوا کی میٹھی لہریں ہو جیسے بارش کی پیاری بوندیں جیسے درد میں کوئی دوا ہو جیسے سرد رات میں گرم الاؤ جیسے گرم رات میں سکینت جیسے خوشی میں خوشی کی انتہا اور غم میں خوشی کا ساماں ریت کی بظاہر تپش لیے ہوئے مگر اندر اپنے شفقت لیے ہوئے کسی باغ کے باغباں کی طرح دن رات مجھے سنوارتے ہوۓ بے غرض و بے نیازی لیے ہوئے محبتوں کی خوشبو لیے ہوۓ بظاہر ہمیشہ بے فکری لیے ہوۓ مگر حقیقت میں بہت سرگرداں میری خوشی اور بہتری کیلئے میری چاہت اور آسانی کیلئے میری عافیت اور چین کیلئے میری زندگی کے سکوں کیلئے پیارےدل میں اپنےڈھیروں وہ دعاؤں تمناؤں کاسمندرلیےہوۓ میرے لیے میرے لیے میرے لیے میرے عزیز و پیارے ابو جان میرے باغباں ، میرے سائباں میرا آپ کو صدصد سلام ہے میرا آپ کو صدصد سلام ہے آپ کی ہر مشکل ہوجاۓ آساں آپ کی ہر رکاوٹ ہوجاۓ دور کروڑوں رحمتیں ہوں آپ پر اللہ کا بے حد فضل ہو آپ پر آپ کا ہر بوجھ یوں اتر جائے غیب سے کوئی مدد ہو جیسے حاصل ہو اپ کو اللہ کی رضا دونوں جہانوں میں حیات جاوداں سدا سلامت رہیں آپ ہمارے لیے تاقیامت دلوں میں آپ زندہ رہیں میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں آپ میرے دل کا چین وقرار ہیں آپ میرے عزیز و پیارے ابو جان میرے باغباں ، میرے سائباں میرا آپ کو صد صد سلام ہے میرا آپ کو صد صد سلام ہے اخت محمد🎀 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CDbfkpvjBk6/?igshid=1m9osf4qhpqs3
4 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
میری عید آپ کو سوچنا میری عید آپ کو دیکھنا میری عید آپ کا ذکر ہے میری عید آپ کا شہر ہے میری عید خاک مدینہ ہے میری عید صباء مدینہ ہے میری عید روزے کی جالی میری عیدسبزگنبد خضری میری عید ملاقات آپ سے میری عید ہے دیدار آپ کا میری عید آپ پر درود ہے میری عید آپ پر سلام ہے میری عید تو فقط آپ ہیں آپ ہیں صرف آپ ہیںﷺ وصلی اللہ علی النبی الامی ✨ اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CDWKuhYjlg7/?igshid=171etd9tnt1ic
8 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Video
instagram
میری آنکھوں کا بھی، کبھی سامنا تو ہوگا اس حسن ازل سے ، جسے کہتے ہیں بیت اللہ میرے آنسوؤں کی بھی تو قیمت لگے گی جب ہوگا قسمت میں ان کی غلاف کعبہ میری زندگی تو ہوگی صرف اسی دن مکمل جب دیکھ لوں گی سامنےاپنے پیارا بیت اللہ سب جاتے ہیں جائیں، انھیں جانا ہو مبارک میں بھی تھام لوں گی کبھی تو غلاف کعبہ بے مقصد ہو سب کچھ جیسے میرا جینا مرنا جب تک لے نہ جاۓ میرا اللہ مجھے بیت اللہ سکون و چین ہے، نہ خوشی کو میری دوام ہے جی بھر کے مجھ کوہےرونا تھام کر غلاف کعبہ منتظر ہوں کہ آۓ میرا نام بھی بخت والوں میں واپسی ہو جائے ناممکن جب جانامیرا ہو بیت اللہ اعمال اچھے ہیں نہ پاس میرےہے نیکی کی زاد راہ پھر بھی اس چاہت پر زندہ،کبھی تو دیکھوں کعبہ گمنام ہوں بے چین ہوں اور دل میرا بے قرار ہے مجھے رونا ہے مجھے جھکنا ہے سامنے ہو بیت اللہ اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CDT420jjyG4/?igshid=ugs9nblkq4w9
2 notes · View notes
stayonsunnah · 4 years ago
Photo
Tumblr media
جو ہجر نبیﷺ نیں روتے ہیں وہی در پہ بلاۓ جاتے ہیں 💔💧 صلی اللہ علیہ وسلم ✨ https://www.instagram.com/p/CDHI50jDpR1/?igshid=1kc973tp95uum
12 notes · View notes
stayonsunnah · 5 years ago
Photo
Tumblr media
کہیں دیکھے دیکھے لگتے ہو یاد نہیں آتا کہ کہاں کے ہو کچھ آنکھوں کو شناسائی ہے سماعتوں نے بھی ہاں ملائی ہے کچھ مدھم سا یاد آیا ہے دل نے بھی دھڑکا کھایا ہے لیکن شدید الجھن میں ہوں کیا کروں دماغ پر زور دوں حیرت میں غوطہ کھاتی ہوں کچھ زور سے یاد کرتی ہوں رکو... ٹھہرو ذرا کچھ دیر جیسے کچھ یاد آیا ہے ذہن کچھ جھلملایا ہے ہاں ہاں... تم تو وہی ہو نا اوہو تم سےتو پہچان تھی نا جو دوسروں کو جینے کے سو طریقے سکھاتا تھا جو دنیا والوں کو خوشی میں خوش رہنے کے ڈھنگ بتاتا تھا جو دکھ کی ہر دھوپ میں تسلی کے ساۓ بنتا تھا وہی جواندر غم کو سنبھالے سب کو مطمئن نظر آتا تھا مگر.... واسطے اپنی ذات کے خود اس کے پاس اپنے اک گر بھی نہ تھا اک ڈھنگ بھی نہ تھا خوشی اور مسکراہٹ کی کوئی اک رمق بھی نہ تھی ہاں تم وہی تو ہو بالکل شکر ہے کہ......... یاد آیا اک شخص....ہارا ہوا...........یادآیا....! اخت محمد 🪔 @stayonsunnah https://www.instagram.com/p/CDBHV6SjA1S/?igshid=izevglr539cg
3 notes · View notes