veiled-writer
Syeda Amal
12 posts
i hope you feel something 🤍
Don't wanna be here? Send us removal request.
veiled-writer · 2 years ago
Text
Tumblr media Tumblr media
آج بہت عرصے بعد وہ لکھنے بیٹھی تھی۔ ہیڈ فونز سے آتی آواز مسلسل اس کا دھیان بھٹکا رہی تھی۔ آخر تنگ آ کر اس نے ڈائری بند کر کے ایک جانب رکھی اور وہیں ٹیبل پر سر ٹکا کر ان الفاظ پر غور کرنے لگی جو کوئی گلوکارا بہت خوبصورت انداز میں سماعتوں کی نظر کر رہی تھی۔
"نہ ہو کے بھی قریب تو، ہمیشہ پاس تھا
کہ سو جنم بھی دیکھتی، میں تیرا راستہ"
اس کے دل کو اداسی نے گھیرنا شروع کیا۔ اسے وہ سب وعدے یاد آنے لگے جو اس نے کبھی کسی کو لے کر خود سے کئے تھے اور وہ خواب۔۔۔جو وہ کھلی آنکھیں سے بھی دیکھا کرتی تھی، کہ جن کی تعبیر صرف اسی شخص کے ہمراہ ہی ممکن تھی جو اب محض خواب و خیال تک محدود ہو کر رہ گیا تھا۔ ضروری تھوڑی ہے جس کی خواہش آپ کرو وہ آپ کو مل بھی جائے۔ ایسا ہونے لگے تو شاید صبر کا تصور ہی ختم ہو جائے۔ اور ویسے بھی زندگی باپ جیسی شفیق تھوڑی ہے کہ ادھر منہ سے بات نکلے اور مطلوبہ چیز حاضر ہو جائے۔ مگر پھر بھی یہ دل۔۔۔۔کہاں سمجھتا ہے۔۔۔
خلوت ہو یا جلوت ہو، بیداری یا پھر بے خودی
تجھ ہی کو بس ڈھونڈا کریں یہ نگاہیں چار سو
سیدہ امل
4 notes · View notes
veiled-writer · 2 years ago
Text
i don't want to be in this kind of phase again, the phase of unexplainable sadness, the phase of heavy burdens, the phase of late night overthinkings. I hope i'll get out from this hole that i've drive myself into. i don't want this kind of darkness.
get me out of here.
0 notes
veiled-writer · 2 years ago
Text
🖤
Tumblr media
Would you love me if I owned nothing but this tired soul of mine ?
2K notes · View notes
veiled-writer · 2 years ago
Text
نماز کے بعد دعا میں اور کچھ مانگوں نا مانگوں، یہ ضرور کہتی ہوں۔۔۔ "اللہ جی وہ تمام مرحومین جن کا اس دنیا میں دعا کرنے کے لئے کوئی نہیں ہے تو ان کے ساتھ رحم کا معاملہ فرمانا۔ ان کے گناہوں کو معاف کر دینا۔ ان کو بخش دینا میرے اچھے اللہ"
اور اس کے بغیر میری دعا مکمل ہی نہیں ہوتی۔ پتہ نہیں لیکن اس کے بعد پرسکون ہو جاتا ہے دل ❤
سیدہ امل
0 notes
veiled-writer · 2 years ago
Text
مرے حصّے میں آئی، زمانے بھر کی دلجوئی
مری دلجوئی کو لائے، کہاں سے فرصتیں کوئی
سیدہ امل
Mere hissy main ayi zamany bhar ki diljoi
Meri diljoi koi laye, kahan se fursatein koi
Syeda Amal
0 notes
veiled-writer · 2 years ago
Text
When Arijit Singh said:
"جو نا ٹوٹا کبھی وہ دل ہی کیا
ہے میرا حال برا اور برا کر دے آ
مرے زخموں کو ذرا اور ہرا کر دے آ"
Since I had this privilege of breaking my heart because of you, my heart immensely missed you... 🖤
Tumblr media
Syeda Amal
0 notes
veiled-writer · 2 years ago
Text
Here I'm going to compile all of my stuff so that whenever I wanna have a quick glance on who I am, I can visit and know 🌻
Insta:
https://instagram.com/iamhope110?igshid=MmJiY2I4NDBkZg==
1 note · View note
veiled-writer · 2 years ago
Text
"محرومی"
When Farida Khanum said:
"وقت کی قید میں زندگی ہے مگر
چند گھڑیاں یہی ہیں جو آزاد ہیں"
اور مفلسی اتنی ہے کہ وہ چند گھڑیاں بھی کبھی میسر نہیں ہو سکیں۔
محتاجی کا یہ عالم ہے کہ سردار کی بیٹی
خادم کی اک نگاہ کو ترستی ہے صبح و شام
سیدہ امل
1 note · View note
veiled-writer · 2 years ago
Text
It is okay to experience bad things in life,
to make mistakes,
to have traumatic memories,
to have bad days,
to be less than perfect,
to have feelings that you never wanted.
It is okay to not be okay...
I mean you don't need to be strong all the time!!
Bad things happens. It's a part of life, they are lessons that one should must save and never forget!
Just never give up on trying and drag yourself out of a dark place. There's a whole world and delightful experiences waiting for you.♥️
Syeda Amal
Tumblr media
0 notes
veiled-writer · 2 years ago
Text
Tumblr media
Hello from Fiona aka baji shakooran 😾🤍
0 notes
veiled-writer · 2 years ago
Text
"Don't judge a book by its cover"
دنیا کی اس بھیڑ میں، اس شور و غل میں ہر روز سینکڑوں انسان دکھائی دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر سے ہمارا واسطہ بھی پڑتا ہے۔الگ الگ رنگ، خد و خال، قد و قامت لئے ہر کوئی اپنے آپ میں مکمل دکھائی دینے کی بھرپور کوشش میں مگن نظر آتا ہے۔ اور ان ہنستے مسکراتے چہرے والوں کے دل پر ہر پل حسرت برس رہی ہوتی ہے۔ جب جب وہ کسی کو دیکھتے ہیں ان کے دل آہستہ آہستہ احساس کمتری کی دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں۔ ہر نظر آنے والے کو وہ خود سے بہتر تصور کرتے ہیں۔ خواہ وہ ٹی وی سکرین پر چلتے کسی اشتہار میں بیسیوں کریمیں اور میک اپ سے اٹا چہرہ لئے کوئی ماڈل ہو یا سڑک پر چلتی مہنگی گاڑی میں بیٹھی کسی امیر باپ کی بگڑی اولاد جو ہر روز نجانے کتنے ہزار اپنی چمڑی کو سفید کرنے میں اڑاتی ہے اور یہ ہوس بڑھتی چلی جاتی ہے جب جب وہ انسٹا فیڈ پر مشہور fashion icon کو دیکھتی ہے۔
تصویر کا دوسرا رخ دیکھیں تو یہ سب پرفیکٹ دکھائی دیتے لوگ اندر سے کھوکھلے ہیں انہوں نے اپنے خلا کو چیزوں سے ڈھانپ رکھا ہے۔ جس کی جتنی استطاعت ہے اس نے خود کو اتنا چھپایا ہوا ہے۔ ہمیں نہیں معلوم ظاہری طور پر خوبصورت، رنگ کی گوری، لمبا گد، گھنے بال، بالوں سے پاک جسم لئے نظر آنے والی لڑکی اندرونی طور پر کتنی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ وہ کن مرضِ مُہلِک کے زیرِ اثر ہے۔ وہ روز صبح بستر چھوڑنے سے پہلے کتنی ہی دیر تکیے میں منہ دیے اپنی محرومیوں پر روتی ہے، حسرت کرتی ہے۔ ہم نہیں جانتے۔ کوئی نہیں جانتا۔۔۔
لہٰذا کسی کو بھی مکمل دیکھ کر حسرت کرنے کے بجائے دل میں اس کے لئے دعا کر دیا کریں ان معاملات کے لئے جن سے آپ ناواقف ہیں۔ اور شکر کیا کریں کیونکہ ہو سکتا آپ کے پاس وہ ہو جس نے اس مکمل نظر آنے والے کو ادھورا کر رکھا ہو۔
سیدہ امل
0 notes
veiled-writer · 2 years ago
Text
ہوں تہی دست، کسی کے کام کی نہیں ہوں میں
کہ مجھ جیسوں کا آقا نے بھرم رکھا ہوا ہے بس
سیدہ امل
Hoon tahi dast, kisi k kaam ki nahi hoon main
K mujh jeson ka aaqa ny bharam rkha hua hai bs
Syeda Amal
1 note · View note