#journalistpanel
Explore tagged Tumblr posts
Text
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مار لیا
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات 2020-21میں چیئر مین افضل بٹ کی قیادت میں جرنلسٹ پینل نے میدان مار لیا۔ جرنلسٹ پینل کے شکیل انجم صدر،انور رضا سیکرٹری جبکہ صغیر چوہدری فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کے انتخابات2020-21الیکشن کمیٹی نیشنل پریس کلب کے زیرِ نگرانی گزشتہ روز منعقد ہو ئے چیئرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا کی سربراہی میں کمیٹی کے دیگر اراکین میں زمان مغل، عبدالستار چوہدری، طارق ورک، انعام اللہ خٹک، صفی اللہ اور محمد کامران خان شامل تھے۔ انتخابات میں پانچ مختلف پینل سمیت کل 141امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ نیشنل پریس کلب کے 2028ممبران نے انتخابات میں اپنا حق راہِ دہی استعمال کیا۔ جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار شکیل انجم نے 1001ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل آزاد جرنلسٹ پینل کے امیدوار شکیل احمد قرار نے 685ووٹ حاصل کئے، جاگو گروپ کے چیئرمین مطیع اللہ جان نے158،پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے79، نیشنل جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوارجاوید اقبال ملک نے28، آزادامیدوار نیئر وحید راوت نے18جبکہ آزاد امیدوار فرخ نواز بھٹی نے5ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔جرنلسٹ پینل کے امیدوار انور رضا نے ریکارڈ1108ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل آزاد جرنلسٹ پینل کے امیدوارضیغم نقوی نے644، پی ایف یوجے ورکرز کے امیدوار طاہر راٹھور نے82،اختر عباس خان نے61، سعدیہ سحر حیدری نے 36، سجاد مشوانی نے20، نعمان حیدر04ووٹ حاصل کئے۔فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر 8امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جرنلسٹ پینل کے صغیر احمد چوہدری نے 836ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کی مد مقابل آزاد جرنلسٹ پینل Read the full article
0 notes