#Captain Sarwar Shaheed
Explore tagged Tumblr posts
Link
The 74th martyrdom anniversary of Captain Raja Mohammad Sarwar Shaheed will be celebrated today - ...
0 notes
Text
کیپٹن محمد سرور شہید : پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنیوالے
لہو سے سرزمین وطن کی آبیاری کرتے ہوئے، ازلی دشمن بھارت کی فوج پراپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھا کر شہید ہو نے والے اور پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے جانباز ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت ستائیس جولائی کو منایا جاتا ہے۔ کیپٹن محمد سرور شہید 10 نومبر 1910ء کو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان کے ایک گاؤں سنگھوڑی کے ایک راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے، آپ کے والد جناب محمد حیات خان بھی فوج میں حوالدار تھے۔ کیپٹن محمد سرور شہید کا تقریباً سارا گھرانہ مذہبی اور دین دار تھا، اس لئے جب وہ اپنے شعور کو پہنچے تو ان کے والد نے انہیں ابتدائی دینی تعلیم کے لئے گاؤں کی مسجد میں داخل کروا دیا جہاں رہ کر کچھ عرصہ میں انہوں نے قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی۔
پھر جب وہ 6 برس کے ہوئے تو ان کے والد نے انہیں ضلع لائل پور فیصل آباد کے گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول طارق آباد میں داخل کروایا، جہاں رہ کر انہوں نے پرائمری امتیازی نمبروں سے پاس کی اور پھر 1925 ء میں تاندلیہ نوالہ مڈل سکول سے مڈل پاس کیا اور 1927 ء میں دسویں جماعت میں اوّل پوزیشن حاصل کی، اس وقت ان کی عمر 17 برس تھی۔ پھر 1929 ء میں بلوچ رجمنٹ میں ایک سپاہی کی حیثیت سے بھرتی ہو گئے ��ور اپنا پہلا فوجی کورس مکمل کرنے اولڈ بلوچ سنٹر کراچی روانہ ہو گئے۔ جہاں وہ 2 سال تک مغربی سرحدی صوبے میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دیتے رہے۔ 1941 ء میں حوالدار بن گئے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈرائیونگ کا کورس کا بھی مکمل کر لیا ۔ 1942ء میں ہنگامی کمیشن کے لئے ان کا چناؤ کیا گیا۔
ٹریننگ کورس کے بعد ’’انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرہ دون‘‘ سے مورخہ 19 مارچ 1944 ء کو سیکنڈ لیفٹیننٹ ہو کر نکلے، اور مورخہ 27 اپریل 1944 ء کو لیفٹیننٹ بنا دیئے گئے۔ 1945ء میں جب دوسری جنگ عظیم کا خاتمہ ہوا تو 1946 ء تک کیپٹن سرور شہید پنجاب رجمنٹ میں متعین رہے اور پھر 1946 ء میں ان کو پنجاب رجمنٹ سیکنڈ میں بھیج دیا گیا۔ اور اس کے بعد شاندار فوجی خدمات کے پیش نظر 1946ء میں انہیں مستقل طور پر کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، اور 1947 ء میں قیام پاکستان کے بعد کیپٹن محمد سرور شہید نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔ 1948ء میں جب وہ پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے تھے انہیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔ 27 جولائی 1948 ء میں انہوں نے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا۔ اس حملے میں مجاہدین کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوئی لیکن کیپٹن محمد سرور نے پیش قدمی جاری رکھی۔
جب وہ دشمن سے صرف 30 گز کے فاصلے پر پہنچے تو دشمن نے ان پر بھاری مشین گن دستی بم اور مارٹر گنوں سے فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں مجاہدین کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوئی۔ جوں جوں مجاہدین کی تعداد میں کمی آتی گئی ان کا جوش و جذبہ بڑھتا چلا گیا۔ پھر کیپٹن محمد سرور نے ایک توپچی کی گن کو خود سنبھالا اور دشمن پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ اب دشمن کا مورچہ صرف 20 گز کے فاصلے پر تھا۔ اس موقع پر اچانک انکشاف ہوا کہ دشمن نے اپنے مورچوں کو خاردار تاروں سے محفوظ کر لیا ہے۔ کیپٹن سرور اس غیر متوقع صورت حال سے بالکل ہراساں نہ ہوئے اور برابر دشمن پر فائرنگ کرتے رہے۔ اس دوران میں اپنے ہاتھ سے دستی بم ایسا ٹھیک نشانے پر پھینکا کہ دشمن کی ایک میڈیم مشین گن کے پرخچے اڑ گئے مگر اس حملے میں ان کا دایاں بازو شدید زخمی ہو گیا مگر وہ مسلسل حملے کرتے رہے۔
انہوں نے ایک ایسی برین گن کا چارج لیا جس کا جوان شہید ہو چکا تھا چنانچہ اپنے زخموں کی پروا کیے بغیر چھ ساتھیوں کی مدد سے خاردار تاروں کو عبور کر کے دشمن کے مورچے پر آخری حملہ کیا، کیپٹن محمد سرور گولیوں کی بارش برساتے ہوئے بہت دور تک نکل گئے۔ دشمن نے اس اچانک حملے کے بعد اپنی توپوں کارخ کیپٹن سرور کی جانب کر دیا۔ یوں ایک گولی کیپٹن سرور کے سینے میں لگی، اس طرح یہ بہادر سپاہی27 جولائی 1948ء کو آزاد کشمیر کے محاذ پر مادر وطن کی حفاظت اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہو گیا۔ مجاہدین نے جب انہیں شہید ہوتے دیکھا تو انہوں نے دشمن پر ایسا بھرپور حملہ کیا کہ وہ مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور گئے۔
یہ بھی ایک عجیب حسن اتفاق ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید جس دن پیدا ہوئے تھے وہ عید کا دن تھا اورجس دن انہوں نے جام شہادت نوش کیا وہ عید کا دوسرا دن تھا۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں جہاں انہیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا، وہیں جب 1956ء میں جب پاکستان میں باقاعدہ عسکری اور شہری اعزازات کا آغاز ہوا تو 27 اکتوبر 1959ء کو انہیں حکومت پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدر سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا، انہیں پہلا نشان حیدر پانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ اعزاز ان کی بیوہ محترمہ کرم جان نے 3 جنوری 1961ء کو صدر پاکستان محمد ایوب خان کے ہاتھوں وصول کیا۔ لازوال شجاعت و بہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کے یوم شہادت کے موقع پر پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔
رانا اعجاز حسین چوہان
بشکریہ روزنامہ جسارت
0 notes
Video
youtube
Nishan E Haider Captain Raja Muhammad Sarwar Shaheed || کیپٹن راجہ محمد ...
0 notes
Video
youtube
Pakistan first Nishan Haider Captain Sarwar Shaheed story of bravery| Bu...
0 notes
Photo
Captain Raja Muhammad Sarwar Shaheed (Nishan-e-Haider) Ka 72 wan Youm-e-Shahadat
0 notes
Video
youtube
Raja muhammad sarwar shaheed
یوم شہادت کیپٹن راجہ محمد سرور شہید
Captain Raja Muhammad Sarwar Shaheed - Nishan-e-Haider - Pakistan Army
0 notes
Text
Captain Muhammad Sarwar Shaeed
Raja Muhammad Sarwar Khan Bhati (1910–27 July 1948) (Urdu: محمد سرور) was a captain in the newly formed Pakistani Army. He was born in Singhori village, Tehsil Gujar Khan, District of Rawalpindi, Punjab, Pakistan as Muhammad Sarwar[1] He was commissioned in 1944 and assigned to the Punjab Regiment. In 1947, he volunteered to take part in the battalion organised by the Pakistani Army wit the purpose of retaking the Kashmir. His regiment managed to outflank the disorganized Indian troops and forced them to retreat out of the regions which are now known as the Northern Areas in one of the battles of the First Kashmir War.
During the Kashmir Operations, as Company Commander[citation needed] of the 2nd Battalion of the Punjab Regiment, Captain Sarwar launched an attack causing heavy casualties against a strongly fortified enemy position located in the Uri Sector. His battalion was subject to under heavy machine gun, grenade, and mortar fire. On 27 July 1948, as he moved forward with six of his men to cut their way through a barbed wire barrier, he died when he was shot in the chest with heavy machine gun fire.
In recognition for his valor, Sarwar was postmumously awarded the Nishan-E-Haider, Pakistan's highest military decoration.[2][3]
In addition Sarwar Shaheed College was named after his honor.
#Tehsil Gujar Khan#Sarwar Shaheed College#Rawalpindi#Punjab Regiment#Pakistan#Nishan-e-Haider#Muhammad Sarwar#Kashmir
0 notes
Text
TIMES OF PAKISTAN TODAY WISHING YOU DEFENCE DAY 6 SEPTEMBER
TIMES OF PAKISTAN TODAY WISHING YOU DEFENCE DAY 6 SEPTEMBER
History of defence day '
Defense Day is celebrated on 6th September every year in Pakistan. It is celebrated on the memory of martyred people who gave sacrifices of their life for the defense of the country. Pak - India War II was fought in 1965. This was ended on 6th September and both countries stopped damaging each other by using weapons etc. on 6th September, Defense Day of Islamic Republic of Pakistan. This war affected financially both countries but none of them could really dominate. As Pakistan remained saved, Defense Day is celebrated on 6th September.
Pakistan and India, both countries fought that war for the issue of Kashmir but this issue remained unsolved. A lot of people lost their lives from both countries and a lot of weapons were used. At last on 6th September, this war was ended with the support of UN.
Pakistan celebrates this day yet just for telling native of Pakistan that how people were brave at the critical time and were proud of offering sacrifices of their lives for the defense of Pakistan. Everyone must be wise and brave like martyred people at any critical time. No one should feel any kind of hesitation for offering sacrifice of his life at the time of need.
The day of 6th September starts with special prayers for the peace and prosperity of Pakistan. President and Prime Minister and many ministers of Islamic Republic of Pakistan address on 6th September from special functions of Defence Day.
Army officers like Captain Sarwar Shaheed,Major Tufail Shaheed,Major Raja Aziz Bhatti Shaheed, Major Shabbir Sharif Shaheed, Major Muhammad Akram Shaheed,Sawar Muhammad Hussain, Lance Naik Mehfooz Shaheed, Shaheed Pilot Officer Rashid Minhas Shaheed, Captain Karnal Sher Shaheed and Havildar Lalak Jan Shaheed gave sacrifices of their life and were awarded with "Nishan-e-Hairder" on 6th September, 1965. Nishan-e-Haider is a special batch which is given to brave martyred people in Pakistan who leave remarkable examples of bravery and sacrifices for nation.
Army of Pakistan displays the latest missiles, tanks, guns, army aviation helicopters and armament being used by Engineers, Electrical and Mechanical Corps, Army Air Defense, Signals, Army Service Corps and Army Medical Corps live on various places. Everyone is allowed to watch such functions live by going to the specific places. These shows are displayed on national channels as well. National songs and special documents about 6th September, 1965 and martyred people of 6th September are displayed on TV. It is told to people how people gave sacrifices for the defence of the country and what is the responsibility of young generation now.
An environment of patriot passion is generated in the whole county on Defense Day. Everyone decides in his mind he will do such works which will be significant for the country and pray for the independence of the country.
from Blogger http://www.timesofpakistantoday.com/2020/09/times-of-pakistan-today-wishing-you.html
0 notes
Text
Nation remembers Captain Sarwar Shaheed on his 72nd death anniversary
Nation remembers Captain Sarwar Shaheed on his 72nd death anniversary
[ad_1]
RAWALPINDI: Raja Mohammad Sarwar Khan, also known as Captain Sarwar Shaheed, is being remembered on Monday (today), who sacrificed his life while defending the homeland in Kashmir War in 1948, ARY News reported.
Paying tribute to his sacrifice, the DG ISPR issued a message on his official Twitter account, saying that the nation venerates supreme sacrifice of Capt Muhammad Sarwar Shaheed,…
View On WordPress
0 notes
Link
The 74th martyrdom anniversary of Captain Raja Mohammad Sarwar Shaheed will be celebrated today - ...
0 notes
Text
کیپٹن راجہ محمد سرور شہید پاکستان کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کیا
ایک دن کمانڈر نے اپنے جوانوں کو اکٹھا کیا اور کہا۔''یہ پہاڑی ہمارے لئے ایک چیلنج بن چکی ہے ۔ جو نوجوان اس مہم کا بیڑا اٹھا سکتا ہو، آگے آ جائے ۔‘‘پوری کمپنی پر سناٹا چھا گیا۔ ہر شخص جانتا تھا کہ یہ موت کے منہ میں جانے والی بات ہے۔ ''یس سر، میں اس مہم کا بیڑا اٹھاتا ہوں‘‘ محمد سرور نے کہا ۔ 27 جولائی 1948 ء کی رات محمد سرور شہید اپنے جوانوں کے ساتھ ٹارگٹ کی طرف بڑھے۔توپوں اور مشین گنوں سے فائرنگ ہو رہی تھی۔ برستی گولیوں میں محمد سرور اپنی بٹالین کی قیادت کرتے ہوئے سب سے آگے تھے ۔ اس دوران کئی جوان موت سے گلے مل گئے۔ ساتھیوں کی تعداد میں کمی ہونے لگی کیونکہ دشمن بلندی پر تھا ۔ آپ ان کے سیدھے ٹارگٹ پر تھے۔ لیکن اس کمی نے حوصلہ کم نہیں کیا بلکہ بڑھایا۔ اسی وقت ایک گولی نے محمد سرور شہید کا دایاں شانہ چیر کر رکھ دیا۔ خون تیزی سے بہہ رہا تھا۔
دشمن کی گولیاں ان کے دائیں بائیں سے اور سر کے اوپر سے گزر رہی تھیں۔ وہ گولیوں کی بوچھاڑ میں آگے بڑھتے رہے ان کے زخموں سے خون جاری تھا۔ آخر وہ اس مورچے تک جا پہنچے جہاں سے گولیاں برسائی جا رہی تھیں۔ اور باڑ کاٹنے لگے۔ آخری تار کٹنے کو تھی کہ دشمن کی فائرنگ نے محمد سرور شہید کا سینہ چھلنی کر دیا۔ ایک جھٹکے سے انہوں نے آخری تار کو دو حصوں میں کاٹا۔ دشمن پر آخری برسٹ کے ساتھ ‘‘اللہ اکبر‘‘ کے الفاظ ادا کرتے ہوئے رب کے حضور لبیک کہہ دیا۔ دشمن اس چوکی کو چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ صبح کے سورج نے اس پہاڑی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا۔ راجہ محمد سرور عید کے دن 10 نومبر 1910 ء کو موضع سنگوری تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کی شہادت بھی عید کے دوسرے دن ہوئی ۔ یہ علاقہ بنجر اور زیادہ تر غیر آباد ہے۔ یہاں کاشت کاری کم ہوتی ہے۔ زیادہ تر لوگ فوج میں ملازم ہیں۔
آپ کے والد بھی آپ کو فوج میں بھرتی کروانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس کے لیے ان کی تعلیم کا بندوبست ہوا چونکہ آپ ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اس لیے ابتدائی تعلیم گاؤں کی مسجد میں حاصل کی۔ چھ برس کے ہوئے تو ان کے والد نے انہیں چک نمبر 229۔ گ ب ضلع فیصل آباد کے مقامی سکول میں داخل کروا دیا۔ یہاں سے پانچویں کلاس پاس کی۔ 1925 ء میں مڈل سکول سے آٹھویں۔ سترہ سال کی عمر میں 1927 ء میں میٹرک میں اول پوزیشن حاصل کی۔ ان کے خاندان کے بہت سارے افراد فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے والد محمد حیات خاں فوج میں حوالدار تھے۔ انگریز حکومت نے ان کو پہلی جنگِ عظیم میں بہادری سے بھرپور کارنامے سر انجام دینے پر 3 مربع زمین الاٹ کی تھی۔ 23 فروری 1932 ء کو محمد سرور کے والد محمد حیات خاں کا انتقال ہوا۔
ان کی اولاد میں بڑا بیٹا محمد مرزا خاں فوج کے میجر کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے ۔ان کو بھی ایک مربع زمین دلیری اور بہادری پر انعام میں ملی۔ دوسرے بیٹے یعنی راجہ محمد سرور کے دوسرے بھائی محمد سردار خاں بھی فوج میں حوالدار تھے ۔ کیپٹن راجہ محمد سرور شہید ، محمد حیات خاں کے چوتھے اور سب سے چھوٹے بیٹے تھے جو نشانِ حیدر حاصل کر کے خاندان اور مملکتِ پاکستان کے لئے فخر و ناز کا باعث بنے۔ جب انہوں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا تو 1929 میں بلوچ رجمنٹ میں ایک سپاہی کی حیثیت سے بھرتی ہوئے۔ کراچی میں ابتدائی فوجی کورس کیا۔ دو سال شمال مغربی سرحدی صوبے میں خدمات سر انجام دیں۔ 1941 ء میں اسی رجمنٹ میں حوالدار کے عہدے تک پہنچے۔ ڈرائیونگ کا کورس کیا۔ 1941 ء میں وہ رائل انڈین آرمی میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر منتخب ہوئے اور وی سی او سکولف رائل انڈین سروس کور میں انسٹرکٹر کی خدمات سر انجام دینے لگے۔
انیس مارچ 1944 ء کو سیکنڈ لیفٹیننٹ بنے۔ 27 اپریل 1944 ء کو یہ لیفٹیننٹ بنا دئیے گئے۔ یکم فروری 1947 ء کی تاریخ محمد سرور شہید کی زندگی میں بے حد اہم تھی۔ انہیں کیپٹن کا عہدہ دیا گیا۔ محمد سرور شہید درمیانے قد، سڈول جسم، متناسب اعضاء ، موٹی آنکھوں، بارعب آواز، گندمی رنگ اور بھاری مونچھوں کے حامل تھے۔ تلاوت قرآن پاک، نماز کے پابند اور مطالعے کے شوقین تھے۔ محمد سرور شہید علامہ اقبال ؒسے بھی بہت محبت رکھتے تھے اور ان کے بے شمار شعر انہیں زبانی یاد تھے۔ کبڈی اور فٹبال محمد سرور شہید کے پسندیدہ کھیل تھے ۔ ان کے حالات زندگی میں یہ واقعہ قابل توجہ ہے کہ ایک بڑھیا کو دینے کے لئے ان کی جیب میں ریزگاری نہ تھی۔ اس سے باقاعدہ معافی مانگی۔ کچھ دور گئے تو دل بے تاب ہو اٹھا۔ گوارا نہ کیا کہ محض ریزگاری نہ ہونے کے باعث اللہ کے نام پر دینے سے انکار کر دیا۔ فوراََ واپس آئے ۔
بڑھیا تلاش بسیار کے بعد ملی تو اس سے دوبارہ معافی مانگی اور حسب توفیق مدد کی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ ان کی شادی ان کے خاندان میں خوش اخلاق خاتون کرم جان سے ہوئی۔ شادی کی تقریب بے حد سادہ اور اسلامی روایات کے مطابق 15 مارچ 1936 ء کو ہوئی ۔ جنرل اسکندر مرزا کا دور تھا جب 23 مارچ 1957 کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر کیپٹن محمد سرور شہید کے اس زندہ جاوید کارنامے پر انہیں نشانِ حیدر دینے کا اعلان کیا مگر یہ اعزاز دینے کی تقریب اس وقت کے فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں کے دورِ حکومت میں 27 اکتوبر کو منعقد ہوئی۔ تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی جہاں ان کی بیگم محترمہ کرم جان کو کیپٹن محمد سرور شہید کا نشانِ حیدر دیا گیا۔ پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا اعزاز نشانِ حیدر جو آنے والی نسلوں کو ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا ۔ ایوب خاں نے اپنے خطاب میں کہا ۔''میں کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے سب سے پہلا نشانِ حیدر حاصل کر کے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔ انہوں نے اپنی قربانی سے اپنی فوج اور اپنی بٹالین کا نام ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا ہے ۔ بے شک ان کی قربانی پر ہم سب کو فخر ہے ۔‘‘
اختر سردار چودھری
بشکریہ دنیا نیوز
0 notes
Video
youtube
Nishan E Haider Captain Raja Muhammad Sarwar Shaheed || کیپٹن راجہ محمد ...
0 notes
Text
Nishan E Haider - Captain Raja Muhammad Sarwar Shaheed Part II
Nishan E Haider – Captain Raja Muhammad Sarwar Shaheed Part II
https://dailymotion.com/video/x7k7ner
Nishan E Haider – Captain Raja Muhammad Sarwar Shaheed
In 1947, he volunteered to take part in the battalion organised by the Pakistani Army with the purpose of retaking the Kashmir. His regiment managed to outflank the disorganised Indian troops and forced them to retreat out of the regions which are now known as the Northern Areas in one of the battles of…
View On WordPress
0 notes
Text
ISPR releases song to commemorate Defence Day heroes
ISPR releases song to commemorate Defence Day heroes
PHOTO: Screen grab
The Pakistan Army has released a song honoring the sacrifices of soldiers and locals who laid their life to save the country. The song has been released to commemorate the Defence Day.
Those who have been honoured in the song include Captain Muhammad Sarwar, Major Shabbir Sharif, Major Tufail Shaheed, Major Raja Aziz Bhatti Shaheed, Pilot Rashid Minhas Shaheed, Major…
View On WordPress
0 notes
Text
Nishan-e-Haider
Nishan-e-Haider is the highest military award given by Pakistan
Nishan-e-Haider or Nishan-e-Hyder (Urdu: ئشان حیدر, translated as "Emblem of Haider, where Haider is the epithet of Hazrat Ali and means Lion", abbreviated as NH) is the highest military decoration given by Pakistan (it is the equivalent to the Victoria Cross and the Medal of Honor under the British Honours System and the United States Honors System respectively). It was established in 1957 after Pakistan became a Republic, however, it was instituted retroactively from Independence in 1947. It is awarded to military personnel, regardless of rank, for extraordinary bravery in combat.[3] The award is considered to be the highest military award and has only been awarded to those who have sacrificed their life for the country. Its exclusivity may be gauged by the fact that since it was established only 11 awards have been made, along with one equivalent award. To date all awards have been made posthumously. However, death of the individual during the act of extreme courage is not mandatory for qualification for Nishan-e-Haider. Of the 11 recipients, 10 have been from the Pakistan Army, one has been from the Pakistan Air Force and no one from Pakistan Navy.
The Decoration
Category: Operational (Awarded to deceased members of the Pakistani Military Forces whose death occurred during times of conflict)
Definition: It is the highest Military award and holds seniority among civil and military awards. It is open to all ranks for acts of heroism/conspicuous courage in circumstances of extreme danger or devotion to the country in the presence of the enemy on land, at sea or in the air.
Manufacture
Manufacture: Made from surrendered enemy weapon. Nishan e Haider is prepared in Pakistan Mint. It consists of 88 percent copper, two percent zinc and 10 percent tin. Nishan e Haider is made only when ordered by defence ministry Pakistan Mint produces 34 various awards including Nishan e Haider.
Recipients
To date, no living person has received the award.
Captain Muhammad Sarwar Shaheed (1910–July 27, 1948), 2/1st Punjab
Major Muhammad Tufail Shaheed (1914–August 7, 1958), East Pakistan Rifles
Major Raja Aziz Bhatti Shaheed (1928–September 10, 1965), 17 Punjab
Major Muhammad Akram Shaheed (1938–1971), 4 FF
Pilot Officer Rashid Minhas Shaheed (1951–August 20, 1971), PAF Training Squadron
Major Shabbir Sharif Shaheed (1943–December 6, 1971), 6 FF
Sawar Muhammad Hussain Shaheed (1949–December 10, 1971), 20 Lancers
Lance Naik Muhammad Mahfuz Shaheed (1944–December 17, 1971), 15 Punjab
Captain Karnal Sher Khan Shaheed (1970–July 5, 1999), 12 NLI
Havildar Lalak Jan Shaheed (1967–July 7, 1999), 12 NLI
0 notes
Link
TIMES OF PAKISTAN TODAY WISHING YOU DEFENCE DAY 6 SEPTEMBER
History of defence day '
Defense Day is celebrated on 6th September every year in Pakistan. It is celebrated on the memory of martyred people who gave sacrifices of their life for the defense of the country. Pak - India War II was fought in 1965. This was ended on 6th September and both countries stopped damaging each other by using weapons etc. on 6th September, Defense Day of Islamic Republic of Pakistan. This war affected financially both countries but none of them could really dominate. As Pakistan remained saved, Defense Day is celebrated on 6th September.
Pakistan and India, both countries fought that war for the issue of Kashmir but this issue remained unsolved. A lot of people lost their lives from both countries and a lot of weapons were used. At last on 6th September, this war was ended with the support of UN.
Pakistan celebrates this day yet just for telling native of Pakistan that how people were brave at the critical time and were proud of offering sacrifices of their lives for the defense of Pakistan. Everyone must be wise and brave like martyred people at any critical time. No one should feel any kind of hesitation for offering sacrifice of his life at the time of need.
The day of 6th September starts with special prayers for the peace and prosperity of Pakistan. President and Prime Minister and many ministers of Islamic Republic of Pakistan address on 6th September from special functions of Defence Day.
Army officers like Captain Sarwar Shaheed,Major Tufail Shaheed,Major Raja Aziz Bhatti Shaheed, Major Shabbir Sharif Shaheed, Major Muhammad Akram Shaheed,Sawar Muhammad Hussain, Lance Naik Mehfooz Shaheed, Shaheed Pilot Officer Rashid Minhas Shaheed, Captain Karnal Sher Shaheed and Havildar Lalak Jan Shaheed gave sacrifices of their life and were awarded with "Nishan-e-Hairder" on 6th September, 1965. Nishan-e-Haider is a special batch which is given to brave martyred people in Pakistan who leave remarkable examples of bravery and sacrifices for nation.
Army of Pakistan displays the latest missiles, tanks, guns, army aviation helicopters and armament being used by Engineers, Electrical and Mechanical Corps, Army Air Defense, Signals, Army Service Corps and Army Medical Corps live on various places. Everyone is allowed to watch such functions live by going to the specific places. These shows are displayed on national channels as well. National songs and special documents about 6th September, 1965 and martyred people of 6th September are displayed on TV. It is told to people how people gave sacrifices for the defence of the country and what is the responsibility of young generation now.
An environment of patriot passion is generated in the whole county on Defense Day. Everyone decides in his mind he will do such works which will be significant for the country and pray for the independence of the country.
0 notes