Tumgik
#کیوبیک
arsambarani · 6 months
Text
0 notes
123sazeh · 4 years
Link
کلیپی آموزشی در رابطه با نحوه اجرای سنگ کوبیک
0 notes
risingpakistan · 5 years
Text
کیا انڈیا نے کشمیر کی واپسی کا راستہ بند کر دیا ہے؟
’کشمیری خود مختاری پہلے ہی بڑے پیمانے پر ختم ہو چکی ہے‘. 1950 اور 1960 کی دہائی میں وفاقی حکومتوں کے ذریعے کشمیر کی ریاست پر ایسے اقدامات لیے گیے جن سے یہ خود مختاری پہلے ہی بڑے پیمانے پر ختم ہو چکی ہے۔ 1960 کی دہائی کے بعد سے آرٹیکل 370 کی جو چیز باقی رہ گئی تھی وہ زیادہ تر علامتی تھی۔ ریاست کا ایک جھنڈا 1950 کی دہائی کا ایک ایسا ریاستی دستور جو کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں تھا اور ریاست جموں و کشمیر کا وہ ریاستی تعزیرایتی ضابطہ باقی رہ گیا تھا جو وہ کشمیر میں سنہ 1846 سے 1947 تک موجود تھا۔
آرٹیکل 35 اے، جو ریاست میں باہر سے آئے لوگوں کو زمین یا جائیداد خریدنے سے روکتا ہے، اور ریاست کے رہائشیوں کو ملازمتوں میں ترجیح کی یقین دہانی کراتا ہے کا نفاذ جاری رہا۔ لیکن ایک یہ قانونی دفعات جموں و کشمیر کے لیے منفرد نہیں تھیں۔ انڈیا کی متعدد ریاستوں بشمول شمالی ریاستوں ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ اور پنجاب کے ساتھ انڈیا کے شمال مشرقی علاقوں کی متعدد ریاستوں کو بھی مقامی باشندوں کے لیے اسی طرح کی حفاظت حاصل ہے۔ ریاست میں 'علیحدگی پسندی' کی اصل وجہ جو سنہ 1990 میں بغاوت کی صورت میں سامنے آئی تھی، وہ تھی 1950 اور 1960 کی دہائی میں ریاست کی خودمختاری کی مکمل منسوخی۔ 
اس کے علاوہ وہ احکامات اور اقدام جس کے تحت دہلی کے ذریعے قائم کٹھ پتلی مقامی حکومتوں کی ملی بھگت سے یہاں سخت قوانین کو رائج کر کے اسے ایک پولیس ریاست بنانا تھا۔ جموں وکشمیر کو اس کی ریاستی حیثیت سے محروم کرنا اور اس کو پامال کرنے جیسے اقدام کی مثال آزادی کے بعد کے انڈیا میں نہیں ملتی لیکن برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اس سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔ انڈین یونین کی بنیاد 29 ریاستوں پر ہے جو جلد ہی 28 ہونے والی ہیں۔ یہ ریاستیں دہلی کی حمکرانی سے خود مختار ہیں۔ جبکہ انڈیا کی یونین ٹریٹریز سات ہیں جن میں 31 اکتوبر سے اضافہ ہو کر ان کی کل تعداد نو ہو جائے گی۔ ان میں سے کسی کے پاس ریاستوں جیسے اختیارات نہیں ہیں۔
قطبيت کا حصول آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی جانب سے 2002 میں چلائی جانے والی مہم کے تحت جموں اور کشمیر کے نقشے میں مزید تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ اس سے خطے میں ہندو مسلم آبادی میں مزید تقسیم بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ مغربی لداخ کے کارگل ضلع میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جو انڈیا کے ساتھ اپنے انضمام پر خوش نہیں ہیں۔ مشرقی لداخ کے ضلع میں بدھ مت کے پیرو کار زیادہ ہیں جبکہ جموں میں ہندو اکثریت میں ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ آرٹیکل 35 اے کے خاتمے سے ان کے حقوق ختم کر دیے اور اب وہ محکوم بن کر رہ گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کشمیر میں بسنے والوں سے شاندار تعمیر اور ترقی والے مستقبل کا وعدہ کر رکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں اور کشمیر میں جلد قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد لداخ کو کشمیر سے علیحدہ کر لیا گیا ہے اور یہ علاقہ اب بغیر کسی قانون ساز اسمبلی کے حق کے ہی براہ راست انڈیا کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ کشمیر کی حثیت کی تبدیلی کے بعد ہونے والے کسی بھی طرز کے انتخابات کا جموں اور کشمیر کی اکثریتی مسلم آبادی کی طرف سے بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔ ان انتخابات کے نتیجے میں بی جے پی کی حمایت یافتہ بے اختیار حکومت قائم کی جا سکے گی۔ حکومت کی جموں کشمیر سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات گذشتہ حکومتوں کی آمرانہ اور مرکزیت کی پالیسیوں سے دو اہم پہلوؤں سے کھلا انحراف ہے۔ پہلا پہلو یہ ہے کہ اس سے قبل وفاق میں بننے والی حکومتیں کشمیرکی سیاسی قیادت کے درمیان ایک ثالث کے طور پر کام کرتی تھیں۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ مسلم اکثریت کو برقرار رکھتے ہوئے دہلی کے 1950 سے اب تک جموں اور کشمیر پر تسلط کا یہ ایک جواز حاصل رہا ہے۔ یہ انڈیا کے سیکولر تشخص کے ثبوت کے لیے بھی انتہائی اہم تھا۔ مودی اور امت شاہ دونوں ہی انتہا پسند رہنما ہیں جو ان باتوں کا کوئی پاس نہیں رکھتے۔
سخت اقدام اپنے انتہا پسند انداز کی بدولت ان کو وہ کچھ بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی ان کی برداشت بھی نہیں ہے۔ کشمیر پر کھیلا گیا جوا شاید بی جے پی کو اکتوبر میں ہونے والے کچھ ریاستوں کے انتخابات میں تو فائدہ پہنچائے اور ممکن ہے کہ اس سے وقتی طور پر اس سے انڈیا کی روز بروز دگرگوں معاشی صورتحال سے بھی توجہ ہٹ جائے۔ لیکن یہ انتہا پسندانہ سوچ کشمیر تنازعے میں ایک ایسی چنگاری بھڑکا سکتی ہے کہ پھر شاید اس کو قابو میں لانا ان دونوں رہنماؤں کے بس میں بھی نہ رہے۔ دنیا کی بہت سی جمہوریتوں میں ایسے علیحدگی پسندانہ اثر و رسوخ والے علاقے شامل ہیں جیسا کہ برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ، کینیڈا میں کیوبیک ، سپین میں کاتالونیا۔
بی جے پی حکومت نے وہی اقدام اٹھایا جو 1989 میں سربیا کی مِلوزوِک حکومت نے یک طرفہ طور پر کوسوو کی آزاد حیثیت ختم کر کے اسے البانین اکثریت والی ایک پولیس ریاست میں بدل دیا تھا۔ لیکن بی جے پی حکومت نے ملوزوک سے بھی آگے بڑھ کر اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ہندو قوم پرست حکومت جموں اور کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کو اپنے نظریے کے مطابق انڈین شہری بنانا چاہتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جس طرح چین نے اویغرز مسلمانوں کے ساتھ سنکیانگ صوبے میں میں کیا ہے۔ لیکن ہندو قوم پرست جانتے ہیں کہ انڈیا ایسی ریاست نہیں ہے جہاں صرف ایک پارٹی نظام رائج نہیں ہےاور بظاہر صورتحال بہت خطرناک لگ رہی ہے۔ 
سمانترا بوس لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس (ایل ایس ای) میں بین الاقوامی اور تقابلی سیاست کے پروفیسر ہیں۔
بشکریہ بی بی سی اردو
1 note · View note
Photo
Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media
اجرای کلی.اجرای دیوار پله درپوش با سنگ قرمز مشهد09193394461@دیوارکاری باغها.نصب انوای کارها گروه پیمانکار سنگ نادری در شمال و تهران.بدون واسطه در تمام نقاط کشور درحال نصب ورقه ای _اجرای برشکاری نمای ساختمان.خدمات انوای سنگ کوهی لاشه -تهیه توزیع کلیه کارها با عتلی ترین کارهای سنگی http://Www.peymankarisangelashenaderi.com نمای ویلا در سربندان توسط ظهیرالدین مرادی.-اجرای نمای ویلا بصورت برشی گروه لاشه چین نادری نصب کلیه کارهای سنگ کوهی قلوه ای مالون اجرای کیوبیک ده در ده-اجرای کیوبیک در شهریار اجراع کننده امان الله رحیمی-خدمات و طراحی.محوطه با طرح های عالی وخوب در اسرع وقت نما کاری سنگ لاشه .اجرای قهوه ای برای دیوار با چیدمان آجری گروه کهنه کار نادری.1@نصب سنگ لاشه برای کف حیاط و دیوار فرزی و تیشه ای
0 notes
maqsoodyamani · 3 years
Text
حکومتی پالیسیوں کے ناقد سعودی بلاگر کی 10 برس بعد رہائی
حکومتی پالیسیوں کے ناقد سعودی بلاگر کی 10 برس بعد رہائی
حکومتی پالیسیوں کے ناقد سعودی بلاگر کی 10 برس بعد رہائی   ریاض ، 13مارچ ( آئی این ایس انڈیا )   سعودی عرب کے بلاگر اور ایکٹوسٹ رائف بدوی کو ایک دہائی جیل میں رکھنے کے بعد جمعہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق رائف بدوی کی کینیڈا کے صوبے کیوبیک سے تعلق رکھنے والی اہلیہ انصاف حیدر نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر کو رہا کردیا گیا ہے۔رائف بدوی کو سعودی عرب کی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
breakpoints · 3 years
Text
سیلائن ڈیون نے صحت کی خرابی کی وجہ سے N.America کا دورہ منسوخ کر دیا۔
سیلائن ڈیون نے صحت کی خرابی کی وجہ سے N.America کا دورہ منسوخ کر دیا۔
کیوبیک کی سپر اسٹار سیلائن ڈیون نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ مسلسل صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے “کوریج ورلڈ ٹور” کا شمالی امریکہ ٹانگ نہیں کر پائیں گی۔ گلوکار نے ٹویٹر پر لکھا ، “میں واقعی میں امید کر رہا تھا کہ میں اب تک جانا اچھا کروں گا ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے مزید صبر کرنا پڑے گا۔” وبائی بیماری کی وجہ سے ایک وقفے کے بعد، ڈیون کو نومبر 2021 میں لاس ویگاس میں پرفارمنس کی سلیٹ کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
newsomega · 3 years
Text
جیرڈ لیٹو، میتھیو میک کونگی مرحوم جین مارک ویلی کو یاد کرتے ہیں۔
Jared Leto, Matthew McConaughey remember late Jean-Marc Vallée
لیٹو اور میک کونگی کے ‘ڈلاس خریدار کلب’ کے ڈائریکٹر جین مارک ویلی کا اتوار کو انتقال ہو گیا جیرڈ لیٹو اور میتھیو میک کوناگے نے پیر کے روز ڈائریکٹر جین مارک ویلی کا سوگ منایا جب وہ اتوار کو کیوبیک سٹی میں اپنے کیبن میں اچانک انتقال کر گئے۔ McConaughey اور Leto، جن دونوں نے Vallée کی 2013 کی ہٹ Dallas Buyers Club میں اپنے کرداروں کے لیے آسکر جیتا تھا، کینیڈا کے فلم ساز کا سوگ منانے کے لیے انسٹاگرام…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
arsambarani · 6 months
Text
0 notes
informationtv · 4 years
Text
کینیڈا: عدالت 'مذہبی علامتوں' قانون کو للکارنے کے لئے سماعت کرے گی
کینیڈا: عدالت ‘مذہبی علامتوں’ قانون کو للکارنے کے لئے سماعت کرے گی
Tumblr media
کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ایک طویل انتظار کے ساتھ عدالتی مقدمہ چل رہا ہے ، جہاں شہری حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس قانون کے تحت کچھ سرکاری ملازمین کے ذریعہ مذہبی لباس پہننے سے منع کیا گیا ہے اور اس سے ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
بل 21 کے خلاف مقدمہ کینیڈا کے مسلمانوں کی نیشنل کونسل (این سی سی ایم) ، کینیڈا کی شہری لبرٹیز ایسوسی ایشن (سی سی ایل اے) اور سکھ خاتون اچھرک نورل ہاک نے دائر…
View On WordPress
0 notes
Photo
Tumblr media
طراحی اجرای این پروژه با عالیترین کارکوبیک پروژه از اجراع شده سنگ ساخت ما تابه حال فعالیت خود را در استان های مازندران البرز تهران قم قزوین اراک گذراند اگر مشکل ساخت محوطه و یاطراحی دارید باماباشید سنگ نادری با عرضه مستقیم انواع مدل های کیوبیک ارایه میدهد 09124867802
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years
Text
3 کینیڈین کالج بند: ہندوستانی مشن ایک جگہ پر طلباء کے لیے ایڈوائزری جاری کرتا ہے۔ انڈیا نیوز #اہمخبریں
New Post has been published on https://mediaboxup.com/3-%da%a9%db%8c%d9%86%db%8c%da%88%db%8c%d9%86-%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%ac-%d8%a8%d9%86%d8%af-%db%81%d9%86%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%85%d8%b4%d9%86-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%ac%da%af/
3 کینیڈین کالج بند: ہندوستانی مشن ایک جگہ پر طلباء کے لیے ایڈوائزری جاری کرتا ہے۔ انڈیا نیوز
Tumblr media
نئی دہلی: بھارتی ہائی کمیشن اوٹاوا میں کینیڈانے تین اداروں کی اچانک بندش سے متاثر ہونے والے 2000 سے زیادہ ہندوستانی طلباء کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مونٹریال. دی سی سی ایس کیو کالج، ایم کالجاور CDE کالج — سبھی چلاتے ہیں۔ رائزنگ فینکس انٹرنیشنل انکارپوریشن میں کیوبیک صوبہ — نے بند ہونے سے پہلے ان طلباء سے لاکھوں ڈالر کی ٹیوشن فیس وصول کی تھی۔ طلباء، جن میں سے بہت سے دوستوں یا رشتہ داروں کے ساتھ رہنے کے لیے مختلف شہروں میں چلے گئے ہیں، نے کہا کہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے اور انہوں نے کینیڈین حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنی ایڈوائزری میں، ہائی کمیشن نے کہا کہ طلباء اپنی فیسوں سے متعلق کسی بھی مشکل کی صورت میں براہ راست کیوبیک کی وزارت اعلیٰ تعلیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Tumblr media
کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھنے والے طلبا کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس ادارے کی اسناد اور موقف کی مکمل جانچ پڑتال کریں جہاں وہ داخلہ کے خواہاں ہیں۔ انہیں یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کوئی ادائیگی نہ کریں یا کسی غیر تصدیق شدہ شخص یا ادارے کو اپنی ذاتی معلومات ظاہر نہ کریں اور مزید داخلہ لینے سے پہلے کینیڈا کی حکومت سے تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کریں۔ “براہ کرم اداروں سے کینیڈین/صوبائی حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کریں اور تصدیق کریں کہ جو ادارہ منتخب کیا گیا ہے وہ اس فہرست میں شامل ہے جو تعلیمی اداروں میں شائع ہوا ہے۔ کینیڈا کی حکومت ویب سائٹ، “اس نے کہا.
حکام متبادل ادارے میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے پہلے سے کینیڈا میں موجود طلبہ کے اندراج کے لیے رعایتی مدت فراہم کر رہے ہیں۔
!function(f,b,e,v,n,t,s) if(f.fbq)return;n=f.fbq=function()n.callMethod? n.callMethod.apply(n,arguments):n.queue.push(arguments); if(!f._fbq)f._fbq=n;n.push=n;n.loaded=!0;n.version='2.0'; n.queue=[];t=b.createElement(e);t.async=!0; t.src=v;s=b.getElementsByTagName(e)[0]; s.parentNode.insertBefore(t,s)(window, document,'script', 'https://connect.facebook.net/en_US/fbevents.js'); fbq('init', '593671331875494'); fbq('track', 'PageView'); . Source link
0 notes
breakpoints · 3 years
Text
کینیڈینوں پر زور دیا کہ وہ اومیکرون پر بیرون ملک سفر نہ کریں۔
کینیڈینوں پر زور دیا کہ وہ اومیکرون پر بیرون ملک سفر نہ کریں۔
مونٹریال، کیوبیک میں ایک بچہ اپنی ماں کو گلے لگا رہا ہے جب وہ Pfizer-BioNTech ویکسین کی خوراک کا انتظار کر رہا ہے۔ اے ایف پی جیسا کہ Omicron ویریئنٹ دنیا بھر میں پھیلتا ہے، کینیڈا شہریوں کو کرسمس کے دوران سفر سے گریز کرنے سے روکتا ہے۔ حکومت چار ہفتوں میں ٹریول ایڈوائزری کا از سر نو جائزہ لے گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی صحت عامہ کے کئی دیگر اقدامات بھی شروع کیے جائیں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
123sazeh · 6 years
Photo
Tumblr media
0 notes
shoukatali · 8 years
Text
کینیڈا: مسجد میں فائرنگ سے 6 نمازی جاں بحق
کینیڈا: مسجد میں فائرنگ سے 6 نمازی جاں بحق
کینیڈا کے شہر کیوبیک کی ایک مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 نمازی جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے امام مسجد کے حوالے سے بتایا کہ عشاء کی نماز کے دوران مسلح افراد نے کیوبیک سٹی کے اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کی۔
اس سے قبل ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ مسجد میں 40 کے قریب افراد نماز پڑھ رہے تھے کہ تین حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔
مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ…
View On WordPress
0 notes
urdunewspost · 4 years
Text
انگور سے فرار: کینیڈا داھ کی باری کی چوری سے گھبرا گیا۔ پولیس کو شوق رکھنے والوں پر شبہ ہے
انگور سے فرار: کینیڈا داھ کی باری کی چوری سے گھبرا گیا۔ پولیس کو شوق رکھنے والوں پر شبہ ہے
[ad_1]
Tumblr media
2 اکتوبر 2020 کو جارجیا کے شمالی حصے کے کاکیٹی میں انگور سے بھری ایک بالٹی میں ایک شخص انگور سے بھری اپنی بالٹی کو خالی کر دے گا۔ شراب بنانے کی طویل تاریخ کے ساتھ ، جارجیا نے حال ہی میں انگور کی کٹائی کے اس سیزن کا آغاز کیا ہے۔ (تصویر برائے کلومبیگاشویلی تمونا / ژنہوا)
مالک نے منگل کو بتایا کہ کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ایک شراب خانہ میں چور آدھا ٹن انگور لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا…
View On WordPress
0 notes
urdutahzeeb · 8 years
Text
کناڈا کی ایک مسجد میں فائرنگ،6ہلاک ،8زخمی
کیوبیک سٹی :کناڈامیں کیوبک صوبے کی دارالحکومت کیوبیک سٹی میں ایک مسجد میں فائرنگ سے6 افرادہلاک اور8دیگر زخمی ہو گئے۔اس معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کی ترجمان کرسٹائن کولومبی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کچھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔...
0 notes