#سٹوکس کیچ
Explore tagged Tumblr posts
Text
نمبر ون انگلینڈ پہلے میچ کا فاتح
نمبر ون انگلینڈ پہلے میچ کا فاتح
ایک روزہ کرکٹ میچوں کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ نے عالمی کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو بڑے فرق سے شکست دے دی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں اوول کے گراونڈ میں ہونے والے میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو104 رنز سے شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کو انگلینڈ نے 50 اوورز کھیل کر 311 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کےتعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن…
View On WordPress
0 notes
Photo
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: تیسرے دن کے کھیل کا آغاز بھی بارش کی وجہ سے مؤخر 10 منٹ قبل،PA پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان کا سکور 223 رنز پر نو کھلاڑی آؤٹ تھا۔ اس وقت کریز پر محمد رضوان اور نسیم شاہ موجود ہیں۔ دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر کے بعد شروع ہوا مگر خراب روشنی کی وجہ سے پورے دن میں صرف 40.2 اوورز ہوسکے۔ آج تیسرے دن بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔دوسرے دن پاکستان نے 126 پر پانچ آؤٹ سے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا اور دن کا اختتام نو وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز سے کیا۔ محمد رضوان پانچ چوکوں کی مدد سے 60 کے انفرادی سکور کے ساتھ نمایاں رہے اور اس وقت ان کے ساتھ نسیم شاہ موجود ہیں۔ انگلش بولرز نے اوورکاسٹ کنڈیشنز میں اپنی سوئنگ بولنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو کافی مشکل وقت دیا۔،اب تک میچ میں جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ تین، تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ میچ کے پہلے دونوں دن بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ،دوسرے روز کھیل کے آغاز پر بابر اعظم اپنی نصف سنچری کے قریب سٹیورٹ براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 47 رنز پر ان کا کیچ کیپر جوس بٹلر نے پکڑا۔ان کے بعد یاسر شاہ 5 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کا تیسرا شکار بنے۔ شاہین آفریدی کو ڈوم سبلی نے رن آؤٹ کیا۔ عباس اور رضوان نے نویں وکٹ کے لیے 39 قیمتی رنز جوڑے۔کھیل کے لیے مناسب روشنی نہ ہونے کے باعث چائے کا وقفہ لیا گیا۔ کھیل بحال ہونے پر محمد عباس نے کچھ دیر تک کا��یابی کے ساتھ رضوان کا ساتھ نبھایا لیکن وہ اپنی 20ویں گیند پر براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دوسرے دن وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی تھی۔ پہلے روز پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ،پہلے دن کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا اور دن بھر میں 45 اعشاریہ 4 اوورز کیے جا سکے تھے۔ پہلے دن کے اختتام تک پاکستان کی پہلی اننگز کی بیٹنگ ساؤتھمپٹن میں جاری تھی اور پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ہیں۔کریز پر بابر اعظم اور محمد رضوان موجود ہیں۔ جیمز اینڈرسن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سٹیورٹ براڈ، کرس ووکس اور سیم کرن نے ایک ایک پاکستانی بلے باز کو آؤٹ کیا ہے۔اوپنر عابد علی اپنی 60 رنز کی باری کے ساتھ نمایاں رہے۔،،تصویر کا کیپشن11 سال بعد اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں فواد عالم صفر پر آؤٹ ہوگئےعابد اور اظہر کے درمیان 72 کی شراکتپاکستان کے کپتان اظہر علی نے سیریز میں دوسری مرتبہ ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران وقفے وقفے سے وکٹیں گِرتی رہیں اور صرف ایک اچھی شراکت قائم ہوسکی۔شان مسعود سے پاکستان کو اس ٹیسٹ میچ میں مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز جیسی کارکردگی کی امید تھی لیکن وہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انھیں جیمز اینڈرسن نے اپنی اِن سوئنگ پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ عابد کے دو کیچ سلپ میں ڈراپ ہوئے اور انھوں مزید کھیلنے کا موقع ملا۔ اس دوران اظہر بھی محتاط بیٹنگ کرتے نظر آئے۔،PA Mediaلیکن اظہر علی 20 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کا دوسرا شکار بنے۔ انھوں نے اوپنر عابد علی کے ساتھ 72 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔چائے کے وقفے سے قبل بارش کے باعث امپائرز نے کھیل روک دیا تھا۔ عابد علی نے چھ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن وہ سیم کرن کی گیند پر سلپ کو کیچ دے بیٹھے۔ وہ آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔اسد شفیق کی خراب فارم جاری رہی اور وہ سٹیورٹ براڈ کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ صرف پانچ رنز بنا سکے۔،،تصویر کا کیپشنکپتان اظہر علی نے اوپنر عابد علی کے ساتھ 72 رنز کی شراکت قائم کی تھیپاکستان کو ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا چیلنج درپیش ہے اور اب اس کا مقابلہ انگلش ٹیم اور موسم دونوں سے ہے۔ اس میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے اور موسم کی پیشگوئی کرنے والے اداروں کے مطابق اگلے سات دن کے دوران ساؤتھمپٹن میں روزانہ بارش کا امکان ہے۔اس ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر یہ میچ نہیں کھیل رہے۔،پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں سٹوکس کی کارکردگی خاص نہیں رہی تھی اور فتح کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ سٹوکس پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے باقی دو میچوں میں اپنی گھریلو وجوہات کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکیں گے۔سٹوکس کی جگہ انگلش ٹیم میں زیک کرالی جبکہ آرچر کی جگہ سیم کرن کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بلے بازی کے شعبے کو مضبوط کرتے ہوئے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو لیگ سپنر شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فواد عالم تقریباً 11 برس کے بعد پاکستان کی جانب سے کسی ٹیسٹ میچ میں میدان میں اتریں گے۔،،تصویر کا کیپشنانگلش ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس یہ میچ نہیں کھیل رہےتین ��یچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو فی الوقت ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ یہ برتری اسے مانچسٹر ٹیسٹ میں فتح کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں جوس بٹلر اور کرس ووکس کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت تین وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔پاکستان نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلینڈ نے کھیل کے چوتھے دن سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میچ کے دوران ایک وقت ایسا آیا کہ انگلینڈ کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی جبکہ جیت کے لیے ڈیڑھ سو سے زائد رنز درکار تھے۔ تاہم اس کے بعد چھٹی وکٹ کے لیے کرس ووکس اور جوس بٹلر کی طویل شراکت داری انگلینڈ کو جیت کی طرف لے گئی۔ ووکس 84 جبکہ بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مگر اس وقت تک دونوں اپنی ٹیم کو فتح کے بہت قریب لے آئے تھے۔ پاکستان کے کپتان اظہر علی نے میچ کے اختتام پر شکست کی بڑی وجہ اس پارٹنرشپ کو قرار دیا تھا۔ خبرکا ذریعہ : بی بی سی اردو
0 notes
Text
تیسرا ون ڈے بھی پاکستان ہار گیا،جانتے ہیں پاکستانی فیلڈرز نے کتنے کیچ ڈراپ کئے؟
برسٹول (جی سی این رپورٹ)انگلینڈ نےپاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی ،قومی باؤلر بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام نظر آئے اوررہی سہی کسرناقص فیلڈ نگ نے نکال دی ،امام الحق کی شاندار سنچری رائیگاں گئی ۔برسٹول میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 50اوورز میں 9وکٹوں پر 358رنز بنائے ۔فخر زمان اس بار فیل ہوگئے اور صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے ،بابر اعظم بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 15 رنز پر اپنی وکٹ گنوابیٹھے ،حارث سہیل نے 41رنز کی اننگز کھیلی ،کپتان سرفرازمجموعی سکور میں 27رنز کا اضافہ کرسکے ۔امام الحق نے 151رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 16چوکے شامل تھے ،وہ پاکستان کی طرف سے انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ انفرادی سکوربنانے والے بلے باز بھی بن گئے
اس سے قبل یہ اعزاز فخرزمان کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ میچ میں 138رنز بنائے تھے ۔آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 52 رنز بنائےجس میں 3 زبردست چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ عماد وسیم 22،فہیم اشرف 13اور شاہیں آفریدی 7 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ حسن علی 18 اور جنید خان صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔کرس ووکس نے4 وکٹیں حاصل کیں ۔انگلینڈ نے 45ویں اوور کی 5ویں گیند پر 4وکٹیں گنوا کر359بناکر فتح اپنے نام کرلی اور سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی ۔مردمیدان جانی بیئر سٹو نے 128رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن روئے 76،جوروٹ 43اوربین سٹوکس 37رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔معین علی 46اورکپتان آئن مورگن 17رنز بناکر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے ۔گرین شرٹس کی باؤلنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور فیلڈر نے 5آسان کیچز گرا کر انگلینڈ کی فتح کو اور آسان بنادیا۔جنید خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ Read the full article
0 notes
Photo
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: دوسرے دن کے کھیل کا آغاز بارش کی وجہ سے مؤخر، پہلی اننگز میں 126 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ 23 منٹ قبل،انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل کا آغاز بارش کی وجہ سے موخر ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ پہلے دن کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا اور دن بھر میں 45 اعشاریہ 4 اوورز کیے جا سکے تھے۔ پہلے دن کے اختتام تک پاکستان کی پہلی اننگز کی بیٹنگ ساؤتھمپٹن میں جاری تھی اور پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ہیں۔کریز پر بابر اعظم اور محمد رضوان موجود ہیں۔ جیمز اینڈرسن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سٹیورٹ براڈ، کرس ووکس اور سیم کرن نے ایک ایک پاکستانی بلے باز کو آؤٹ کیا ہے۔اوپنر عابد علی اپنی 60 رنز کی باری کے ساتھ نمایاں رہے۔،،تصویر کا کیپشن11 سال بعد اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں فواد عالم صفر پر آؤٹ ہوگئےعابد اور اظہر کے درمیان 72 کی شراکتپاکستان کے کپتان اظہر علی نے سیریز میں دوسری مرتبہ ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران وقفے وقفے سے وکٹیں گِرتی رہیں اور صرف ایک اچھی شراکت قائم ہوسکی۔شان مسعود سے پاکستان کو اس ٹیسٹ میچ میں مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز جیسی کارکردگی کی امید تھی لیکن وہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انھیں جیمز اینڈرسن نے اپنی اِن سوئنگ پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ عابد اور اظہر دونوں کے کیچ سلپ میں ڈراپ ہوئے اور مشکل پِچ پر دونوں کو دوسرا موقع ملا۔ ،PA Mediaلیکن اظہر علی 20 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کا دوسرا شکار بنے۔ انھوں نے اوپنر عابد علی کے ساتھ 72 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔چائے کے وقفے سے قبل بارش کے باعث امپائرز نے کھیل روک دیا تھا۔ عابد علی نے چھ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن وہ سیم کرن کی گیند پر سلپ کو کیچ دے بیٹھے۔ وہ آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔اسد شفیق کی خراب فارم جاری رہی اور وہ سٹیورٹ براڈ کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ صرف پانچ رنز بنا سکے۔،،تصویر کا کیپشنکپتان اظہر علی اپنی باری کے آغاز میں محتاظ نظر آئے۔ ان کا ایک کیچ ڈراپ ہوا اور ایک مرتبہ وہ بولڈ ہونے سے بھی بچےپاکستان کو ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا چیلنج درپیش ہے اور اب اس کا مقابلہ انگلش ٹیم اور موسم دونوں سے ہے۔ اس میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے اور موسم کی پیشگوئی کرنے والے اداروں کے مطابق اگلے سات دن کے دوران ساؤتھمپٹن میں روزانہ بارش کا امکان ہے۔اس ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر یہ میچ نہیں کھیل رہے۔،پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں سٹوکس کی کارکردگی خاص نہیں رہی تھی اور فتح کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ سٹوکس پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے باقی دو میچوں میں اپنی گھریلو وجوہات کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکیں گے۔سٹوکس کی جگہ انگلش ٹیم میں زیک کرالی جبکہ آرچر کی جگہ سیم کرن کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بلے بازی کے شعبے کو مضبوط کرتے ہوئے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو لیگ سپنر شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فواد عالم تقریباً 11 برس کے بعد پاکستان کی جانب سے کسی ٹیسٹ میچ میں میدان میں اتریں گے۔،،تصویر کا کیپشنانگلش ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس یہ میچ نہیں کھیل رہےتین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو فی الوقت ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ یہ برتری اسے مانچسٹر ٹیسٹ میں فتح کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں جوس بٹلر اور کرس ووکس کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت تین وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔پاکستان نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلینڈ نے کھیل کے چوتھے دن سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میچ کے دوران ایک وقت ایسا آیا کہ انگلینڈ کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی جبکہ جیت کے لیے ڈیڑھ سو سے زائد رنز درکار تھے۔ تاہم اس کے بعد چھٹی وکٹ کے لیے کرس ووکس اور جوس بٹلر کی طویل شراکت داری انگلینڈ کو جیت کی طرف لے گئی۔ ووکس 84 جبکہ بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مگر اس وقت تک دونوں اپنی ٹیم کو فتح کے بہت قریب لے آئے تھے۔ پاکستان کے کپتان اظہر علی نے میچ کے اختتام پر شکست کی بڑی وجہ اس پارٹنرشپ کو قرار دیا تھا۔ خبرکا ذریعہ : بی بی سی اردو
0 notes
Photo
سمیع چوہدری کا کالم: کیا روٹ کے پاس کوئی ‘شان مسعود’ ہے؟ سمیع چوہدری کرکٹ تجزیہ کار35 منٹ قبل، ایک 'طویل' بندش کے بعد اب جب کرکٹ لوٹی ہے تو لگتا ہے گویا سانس میں سانس آئی۔ مگر یہاں تو کچھ ایسی کرکٹ ہو رہی ہے کہ سانس میں سانس آ کے نہیں دیتی۔پہلے شان مسعود نے اس میچ پہ اپنا سحر طاری کیا، پھر شاہین آفریدی اور محمد عباس کے سپیل، اس پہ نسیم شاہ کا ایک برق رفتار بونس سپیل۔ ابھی ہم محمد عباس کی بین سٹوکس والی گیند کے نشے میں چور تھے کہ یاسر شاہ نے بٹلر کو وہ گیند پھینک ڈالی کہ جسے بٹلر ہی کیا، سر ڈبلیو جی گریس بھی ہوتے تو سمجھ نہ پاتے۔کسی نے درست کہا ہے کہ نشے اکہرے ہی اچھے ہوتے ہیں، ایک نشے پہ دوسرا نشہ چڑھا نہ ہو۔ جب اوپر تلے ایسی سحر انگیز بولنگ ہوئی تو شائقین کی طرح پاکستانی بلے باز بھی ایک عجب سے خمار میں آ گئے اور جلدی سے کوئی ڈیڑھ سیشن میں ہی آ کے چل بھی دیے۔لیکن اگر اس وکٹ کی حالت دیکھی جائے اور اننگز وار رنز کی شرح میں گھاٹے کا تناسب دیکھا جائے تو یہ احساس تازہ ہوتا ہے کہ شان مسعود کی اننگز کس قدر عظیم تھی۔ ابھی تک اس وکٹ پہ بلے بازوں کے لیے زندگی بحیثیتِ مجموعی مشکل رہی ہے۔میچ میں اب تک ِگری 28 وکٹوں میں سے 15 ایسی ہیں کہ جہاں بلے باز دہرے ہندسوں تک بھی نہ پہنچ پائے۔ تین اننگز مکمل ہونے کو ہیں اور ابھی تک صرف تین بلے باز 50 کے انفرادی سکور کو عبور کر پائے ہیں۔ایسے میں شان مسعود کا قد اور بڑھ جاتا ہے کہ بلے بازوں کے لیے ڈراؤنے خواب کی مانند وکٹ پہ کس عزم سے وہ پورے 53 اوورز کھیل گئے۔ اجنبی وکٹوں پہ اتنی دیر تک رکے رہنے کے لیے محض صلاحیت کافی نہیں ہوتی۔ ایک جنون سا چاہیے کہ جہاں کوئی اور ��ہم بھی سر میں سما نہ پائے۔ یہ جنون تب جنم لیتا ہے جب اچھے کھلاڑی محض 'اچھائی' سے 'عظمت' کی طرف سفر کا آغاز کرتے ہیں۔،PCBشان مسعود کی اس اننگز میں ہمیں وہ نظر آیا جو پچھلے تین سال میں اس بیٹنگ لائن میں کبھی نظر نہیں آیا۔ جو ٹیم نمبرون ٹیسٹ ٹیم بنی تھی، اس کی سب سے بڑی خوبی یہی تھی کہ نامہرباں موسموں میں اچانک کوئی ایک جواں مرد ایسی مزاحمت دکھا جاتا تھا کہ میچ کا رخ ہی بدل جاتا۔چار سال پہلے بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا کہ دنیائے کرکٹ یونس خان کے فٹ ورک کا ٹھٹھہ اڑا رہی تھی اور پھر اچانک اوول میں یونس خان کے قدم ایسے جمے کہ ڈبل سنچری بنا کر جیت پاکستان کی جھولی میں ڈال دی۔یہاں ابھی ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ شان مسعود کی اننگز نے میچ پاکستان کے نام کر دیا مگر یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ شان کی اننگز نے پاکستان کے لیے 'شان' کا معیار طے کر دیا۔ یہ وہ اننگز تھی کہ جس نے بتا دیا، اب اس ٹیم میں محنت کا معیار کہاں تک پہنچ چکا ہے۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ نے پہلے دن لنچ کے بعد بولنگ ڈسپلن میں غلطیاں کیں، فیلڈنگ میں کئی ایک کوتاہیاں کیں بلکہ شان کو ہی دو زندگیاں دے ڈالیں، مگر یہ سب قسمت کے ہیر پھیر ہوتے ہیں۔ ایک لمحے شاداب خان سلپ میں لگ بھگ ناممکن سا کیچ پکڑتے ہیں اور اگلے لمحے باؤنڈری پہ ایک نہایت آسان سا کیچ ڈراپ کر بیٹھتے ہیں۔کہتے ہیں قسمت بھی دلیروں کا ساتھ دیتی ہے۔ شان مسعود کی کاوش دیکھ کر یہ بات درست معلوم ہوتی ہے۔ گو دوسری اننگز میں ان کا کھاتہ ہی نہ کھل پایا مگر پہلی اننگز میں انہوں نے جو تھکاوٹ اور خسارہ انگلش ڈریسنگ روم کے پلے ڈال دیا، اسی کو چکانے کے لیے انگلینڈ کو کم از کم تین معجزاتی اننگز درکار ہوں گی۔ ،،تصویر کا کیپشنپوپ اور بٹلر کی جوڑی نے پاکستان پر دباؤ ڈالا اور 65 رنز کی شراکت قائم کیکیا اس وکٹ پہ تین انگلش بلے باز لمبی اننگز کھیل پائیں گے؟ ویسے تو کرکٹ میں کچھ بھی امکان کے پرے نہیں مگر جس طرح کی بولنگ پاکستانی بولر پہلی اننگز میں کر چکے ہیں، اور جیسے آج انہیں 'ایشیائی' سی وکٹ ملے گی تو ریورس سوئنگ اور دو سپنرز کے ساتھ امکانات کا دائرہ کہاں تک پھیل جائے گا!
0 notes
Photo
پہلا ٹیسٹ: تیسرے دن کا اختتام، پاکستان کو 244 رنز کی برتری مانچسٹر:تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا لیے ہیں۔قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں 244 رنز کی برتری حاصل ہے جب کہ اس کی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔اس وقت کریز پر یاسر شاہ اور محمد عباس موجود ہیں۔ اسد شفیق 29 اور محمد رضوان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔بین سٹوکس، سٹیورٹ براڈ اور کرس ووکس نے دو، دو پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا ہے جبکہ ڈوب بیس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 107 رنز کی برتری پر کیا، پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اوپنر شان مسعود دوسری اننگز میں بغیر کھاتا کھولے اسٹورٹ براڈ کی باہر جاتی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ان کے بعد عابد علی ڈوم بیس کو جارحانہ شاٹ مارنے کی کوشش میں 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 5 کے انفرادی اسکور پر کرس ووکس کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان اظہر علی 54 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پاکستان کے 326 رنز کے جواب میں تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔مانچسٹر اولڈٹریفڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے 96 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔اس دوران انگلش بلے باز اولی پاپ ففٹی بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کی اننگز کا خاتمہ نسیم شاہ کے ہاتھوں ہوا۔جس کے بعد انگلش ٹیم کا کوئی بھی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔انگلینڈ کی جانب سے اولی پاپ 62، بٹلر 38 اور اسٹورٹ براڈ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار، شاداب اور عباس نے دو دو جب کہ شاہین اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ خبرکا ذریعہ : ہم نیوز
0 notes
Photo
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پوپ اور بٹلر میچ میں واپسی کے لیے انگلینڈ کی امیدوں کا محور 15 منٹ قبل،،تصویر کا کیپشناولی پوپ نے پراعتماد اور جارحانہ انداز میں پاکستانی بولرز کا مقابلہ کیا اور ایک اینڈ پر ڈٹے رہےمانچسٹر میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن انگلش بلے بازوں کے لیے زیادہ اچھا نہیں رہا اور اب میچ میں واپسی کے لیے میزبان ٹیم کی نظریں اولی پوپ اور جوس بٹلر کی جوڑی پر ٹکی ہوئی ہیں۔جمعے کو میچ کے تیسرے دن اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر یہ دونوں بلے باز چار وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز کے سکور سے انگلینڈ کی پہلی اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔پوپ کو نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے چار رنز درکار ہیں جبکہ بٹلر نے 15 رنز بنائے ہیں۔جمعرات کو کھیل کا دوسرا دن پاکستان کے نام رہا۔ پاکستان کے اپنی پہلی اننگز میں شان مسعود کی شاندار سنچری کی بدولت 326 رنز بنائے تو جواب میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور 12 کے سکور پر اس کی تین وکٹیں گر گئی تھیں۔پاکستان کو پہلی کامیابی شاہین آفریدی نے دلوائی جنھوں نے پہلے ہی اوور میں روری برنز کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ دوسرے اینڈ سے محمد عباس نے پہلے ڈوم سبلی اور پھر بین سٹوکس کی اہم وکٹ لے کر میزبان کی ٹیم مشکلات اور بڑھا دیں۔کپتان جو روٹ آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے جنھیں اب تک میچ میں خاصے مہنگے ثابت ہونے والے یاسر شاہ نے وکٹوں کے پیچھے کیچ کروایا۔،،تصویر کا کیپشنشاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائیتاہم اولی پوپ نے پراعتماد اور جارحانہ انداز میں پاکستانی بولرز کا مقابلہ کیا اور دوسرے اینڈ پر ڈٹے رہے۔پاکستان کو انگلش ٹیم کی ’ٹیل‘ تک پہنچنے کے لیے مزید ایک وکٹ درکار ہے۔ اس میچ میں انگلینڈ کی جانب سے چھٹے نمبر پر کرس ووکس بلے بازی کرنے آئیں گے جن کی گذشتہ پانچ میچوں میں بلے بازی کی اوسط دوہرے ہندسوں میں بھی نہیں ہے۔اس میچ کے بارے میں مزید پڑھیےاس میچ میں پاکستان کی ٹیم میں دو لیگ سپنرز شاداب خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بلے بازی کی ذمہ داری شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق اور رضوان احمد کے کاندھوں پر ہے جبکہ فاسٹ بولنگ سکواڈ شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔ادھر جو روٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم میں ڈوم سبلی، روری برنز، بین سٹوکس، اولی پوپ، جوس بٹلر، کرس ووکس، ڈوم بیس، سٹیورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔ خبرکا ذریعہ : بی بی سی اردو
0 notes