Text
جب کوئی عشق میں ہارا ہوگا
ٹوٹا ایک ستارہ ہوگا
شرک میں معافی ملنے لگی تو
تم سے عشق دوبارہ ہوگا
اس نے مڑ کر پھر دیکھا ہے
پچھلا قرض اتارا ہوگا
یہ تو گھر کی بات ہے اس نے
دل کو جان سے مارا ہوگا
تیری آنکھ سمندر ہو گی
میرا ظرف کنارہ ہو گا
ہم نے عشق کیا تھا ۔ ۔ ۔ ۔
تم نے وقت گزارا ہوگا
1 note
·
View note
Text
Barbaadiyon ka jayeza lene ke vaaste,
Wo puchte hain haal hamara kabhi kabhi...
173 notes
·
View notes
Text
غرور تو دیکھو اس موسم کا
لگتا ہے ان سے مل کر آیا ہے ..!¡
☺️☺️😍
16 notes
·
View notes
Text
خواب پہلے لےگیا پھر رت جگا بھی لے گیا
جاتے جاتے وہ میرے گھر کا دیا بھی لے گیا
دھوپ ہے اب اورنہ بادل ہے نہ خوشبو ہے نہ پھول
سارے موسم لےگیا آب وہوا بھی لے گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی اے زندگی طے ہو مسافت کس طرح
سمت منزل لے گیا وہ راستہ بھی لے گیا۔۔۔۔۔۔
ایک مدت ہو گئ بیٹھی ہوں سنگ ِ میل پر
راستوں کے ساتھ اپنے نقش ِ پا بھی لے گیا
ہاتھ پتھر ہو گئے لب کپکپاتے رہ گئے۔۔۔۔۔
وہ دعا بھی لے گیا دست ِ دعا بھی لے گیا
کیسے دیکھوں گی میں اپنے چہرے کی کتاب
وہ گیا تو آرزو کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آئینہ بھی لے گیا
1 note
·
View note
Text
نت نئے نقش بناتے ہو ، مٹا دیتے ہو
جانے کس جرم ِتمنا کی سزا دیتے ہو
کبھی کنکر کو بنا دیتے ہو ہیرے کی کنی
کبھی ہیروں کو بھی مٹی میں ملا دیتے ہو
زندگی کتنے ہی مُردوں کو عطا کی جس نے
وہ مسیحا بھی صلیبوں پہ سجا دیتے ہو
خواہش ِدید جو کر بیٹھے سرِ طور کوئی
طور ہی ، برقِ تجلی سے جلا دیتے ہو
نار نمرود میں ڈلواتے ہو خود اپنا خلیل
خود ہی پھر نار کو گلزار بنا دیتے ہو
چاہِ کنعان میں پھینکو کبھی ماہ ِکنعاں
نور یعقوب کی آنکھوں کا بُجھا دیتے ہو
بیچ�� یوسف کو کبھی مصر کے بازاروں میں
آخر ِکار شہ ِمصر بنا دیتے ہو
جذب ومستی کی جو منزل پہ پہنچتا ہے کوئی
بیٹھ کر دل میں اَنا الحق کی صدا دیتے ہو
خود ہی لگواتے ہو پھر کُفر کے فتوے اس پر
خود ہی منصور کو سولی پہ چڑھا دیتے ہو
اپنی ہستی بھی وہ اک روز گنوا بیٹھتا ہے
اپنے درشن کی لگن جس کو لگا دیتے ہو
کوئی رانجھا جو کبھی کھوج میں نکلے تیری
تم اسے جھنگ کے بیلے میں اڑا دیتے ہو
جستجو لے کے تمہاری جو چلے قیس کوئی
اس کو مجنوں کسی لیلیٰ کا بنا دیتے ہو
جوت سسّی کے اگر من میں تمہاری جاگے
تم اسے تپتے ہوئے تھر میں جلا دیتے ہو
سوہنی گر تم کو مہینوال تصور کر لے
اس کو بپھری ہوئی لہروں میں بہا دیتے ہو
خود جو چاہو تو سر ِعرش بلا کر محبوب
ایک ہی رات میں معراج کرا دیتے ہو
ناز خیالوی
5 notes
·
View notes
Text
تھے خواب ایک ہمارے بھی اور تمہارے بھی
پر اپنا کھیل دکھاتے رہے ستارے بھی
کسی کا اپنا محبت میں کچھ نہیں ہوتا
کہ مشترک ہیں یہاں سود بھی خسارے بھی
بڑے سکون سے ڈوبے تھے ڈوبنے والے
جو ساحلوں پہ کھڑے تھے بہت پکارے بھی
امجد اسلام امجد
11 notes
·
View notes
Text
4 notes
·
View notes