E-SAHARA Newspapers (Users can read SAHARA Newspaper easily here just click to image & read.
Don't wanna be here? Send us removal request.
Photo
کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے یہاں بچے کی ولادت بچے کا ابتدائی کورونا ٹیسٹ منفی،ماں بیٹا دونوں خیریت سے ہیں کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے آپریشن کے ذریعے بیٹے کو جنم دیا ہے ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں بچے کا ابتدائی کوروناٹیسٹ منفی آیا ہے واضح رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں یہ کورونا سے متاثرہ خاتون کے یہاں ولادت کا پہلاکیس ہے ڈاؤ اسپتال کے اعلامیے کے مطابق پینتیس سالہ خاتون ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں پروفیسر جہاں آرا کی نگرانی میں رجسٹرڈ تھیں گذشتہ ہفتے کورونا کی علامات ظاہر ہونےپر ان کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ولادت کے لیے مقررہ مدت تک انہیں گھر پر ہی احتیاط کے ساتھ آئسولیشن میں رکھا گیا جبکہ سنیچر کی صبح ان کے آپریشن کی تیاری کرلی گئی اس سلسلے میں ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے یہ پیچیدہ کام کامیابی سے مکمل کیا آپریشن تھیٹر میں انفیکشیئس ڈیزیز کی سربراہ ڈاکٹر شوبھا لکشمی کی نگرانی میں عملے کو حفاظتی لباس کی پابندی کرانے سمیت تمام امور انجام دئیے گئے سیزیرین کے حوالے سے مرکزی کردار پروفیسر جہاں آرا نے انجام دیا جبکہ ٹیم میں انیستھیسیسٹ اسسٹنٹ پروفیسر حامد محم��د ،مالیکیولر پیتھالوجی کے پروفیسر سعیدخان اوردیگرعملہ بھی شامل تھا۔ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے ترجمان نے بتایاکہ نومولود کو فوری طور پر اسپتال میں بچوں کے یونٹ منتقل کردیا گیا بچے کا وزن تین اعشاریہ ایک کلوگرام ہے جبکہ متاثرہ خاتون کے یہاں پہلے دو بچوں کی ولادت بھی آپریشن کے ذریعے ہوئی اعلامیے کے مطابق ابتدائی طورپر بچے کے خون کا نمونہ لےکر کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کیا گیا مالیکیولر پیتھالوجی کے پروفیسر سعیدخان کا کہناہے کہ ٹیسٹ منفی آیا جبکہ اس کے مزید تشخیصی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثر مذکورہ خاتون کے اہل خانہ کے کوووڈ ٹیسٹ پہلے ہی کرالیے گئے تھے ،شوہر سمیت تمام فیملی ممبرز کورونا سے محفوظ ہیں بچے کو ماہرین اطفال کی خصوصی نگرانی میں رکھا گیاہے ۔ https://www.instagram.com/p/B__E6ePDdsA/?igshid=juaua07z0gl9
0 notes
Photo
Fearless and courageous pioneer of journalism Like & Share our page https://www.facebook.com/SAHARANEWSPakistan/ https://www.instagram.com/p/B_7wZeADrZI/?igshid=wtc5fzlnnbj5
0 notes