imtiyazkhan008
Imtiyaz Khan
180 posts
Journalist-Conflict Ridden Kashmir
Don't wanna be here? Send us removal request.
imtiyazkhan008 · 17 hours ago
Text
کوآپریٹو شعبہ دیہی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی:امت شاہ
نئی قائم کی گئی 10ہزار ملٹی پرپز پرائمری زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کا افتتاح کیامرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی امیت شاہ نے 10ہزار سے زائد قائم کئے گئے نئے ملٹی پرپز پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (M-PACS)، ڈیری کوآپریٹیو اور فشریز کوآپریٹیو کو قوم کے نام وقف کیا۔ امت شاہ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اورپنڈت مدن موہن مالویہ کے یوم پیدائش پر دونوں لیڈران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ…
0 notes
imtiyazkhan008 · 3 months ago
Text
5روز قبل شادیانے،آج ماتم !
ڈاکٹر شاہنواز کو ہزاروں افراد نے الوداع کیا 16اکتوبریعنی صرف 5روز قبل ، بڈگام ضلع کے نادیگام گائوں کی جس بستی میں شادیانے تھے وہ پیر کو ڈاکٹرشاہنواز کی ہلاکت کے بعد سوگوار تھی۔علاقے میں پیر کو لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور فجر نمازکے بعد سوگوار بستی کی طرف جوق در جوق روانہ ہوئے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ سبھی راستے نادیگام کی طرف ہی جارہے ہیں۔سویہ بگ،دہرمنہ، وڈون، چیوہ، آرتھ اور رسو سمیت دیگر نزدیکی…
0 notes
imtiyazkhan008 · 3 months ago
Text
اک تیری یاد وہ بھی بسی ہے کہاں کہاں
عاشق حسین ملک کی پہلی برسی جو بن کھلا ہی مرجھاگیاعام معاشروں میں بہت کم افراد ایسے ہوتے ہیں، جو حقیقت میں ہردلعزیز ہوتے ہیں، یعنی وہ ہر ایک کو اچھے لگتے ہیں۔ لوگ ان سے مل کر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی کمی کو محسوس کرتے ہیں، ان کے پاس طویل وقفہ بیٹھنے کو بھی مختصر سمجھتے ہیں۔کہتے ہیں کہ ہر دلعزیز شخص وہ ہوتا ہے، جو زندہ ہو تو لوگ اس سے ملنے کے مشتاق رہیںاور جب وہ دنیا سے کوچ کر جائے تو لوگ اس…
0 notes
imtiyazkhan008 · 5 months ago
Text
مقصد زندگانی کی خاطر زندگی کو بدلنا پڑے گا
انسان نے جوں جوں ترقی کی ،مختلف شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھنے کی دوڑ شدت اختیار کرتی چلی گئی۔ کامیابی کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا انسان کی فطری خواہش ہے اور کچھ ایسی بْری بھی نہیں لیکن کامیابی کے معیارات انتہائی مبہم اور غیر واضح ہو گئے ہیں۔ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے یا یوں کہئے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے مقابلے کی فضا نے زندگی کے ہر شعبے کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ Continue reading مقصد زندگانی…
0 notes
imtiyazkhan008 · 11 months ago
Text
کپوارہ کی معیشت میں اخروٹ اہمیت کا حامل
کپوارہ نے 2023میں کشمیر کا اخروٹ ضلع ہونے کا اعزاز حاصل کیاہے کیونکہ ضلع میں ایک سال کی پیداوار 37,010 میٹرک ٹن رہی۔ یہ ضلع اخروٹ کی صنعت میںمسلسل معاشی اہمیت کی و��ہ سے توجہ حاصل کر رہا ہے۔ باغبانی کشمیر کے دیہی علاقوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کپوارہ میں چار لاکھ سے زیادہ لوگ باغبانی کی صنعت سے وابستہ ہیں اور اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔کپوارہ میںاخروٹ کے باغات بہت سے لوگوں کیلئے ذریعہ معاش رہے ہیں، جو…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 11 months ago
Text
نوکری سے خود روز گاری تک
کامیابی انسان کی خواہش پر نہیں بلکہ اس کی محنت پرمنحصر ہوتی ہے۔ پھر وہ محنت کسی گھر کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے یا پھر کسی کاروبار کو کھڑا کرنے کیلئے کی جائے ۔ انسان کی محنت ہی اس کی کامیابی کی کہانی لکھتی ہے ورنہ اچھے سے اچھا آئیڈیا بھی پھیکا پڑ جاتا ہے۔یہ صرف باتیں ہی نہیں ہیں بلکہ سرینگر شہر سے تعلق رکھنے والی اسماء بٹ نامی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکی نے ان باتوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔35سالہ…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 1 year ago
Text
ایک گمنام شاعر سادگی جس کا لبادہ تھا
دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو نام و نمود سے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے سماج کی خدمت اس طرح کر تے ہیں کہ زندگی میں تو ان کی کوئی قدر نہیں ہوتی لیکن موت کے ساتھ ہی اس کی اہمیت کا راز کھلتا چلا جاتا ہے۔ہمارے معاشرے میں بھی ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے نام ونمود کے بجائے گمنامی کی زندگی بسر کی۔ ایسی ہی شخصیت ہمارے گائوں دہرمنہ بڈگام کی عبدالاحد ملک کی ثابت ہوئی۔موصوف بہت اچھے شاعر اور ادیب تھے…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 1 year ago
Text
فطرت کے خلاف جنگ بندی لازم
سردیوں کے سخت ترین مرحلے کے دوران ایک طویل خشک موسم کشمیر میں پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔بہت سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں ،پانی کی قلت کا سامنا ہے اور رہاشی بستیوں میں ہی نہیں بلکہ جنگلات بھی آتشزدگی کی لپیٹ میں ہیں۔ موسمیاتی محکمہ کے مطابق دن کا درجہ حرارت تقریباً ایک ماہ سے زیادہ ہے، بعض اوقات کم از کم 6 ڈگری سیلشیس معمول سے زیادہ رہتا ہے۔اس دوران راتیںبہت زیادہ سرد ہو گئی…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 1 year ago
Text
سوشل میڈیا نے خالد بزاز کو عالمی سطح پر پہچان دلائی
کامیابی کی کہانیاں لوگوں میں منفی حالات کو سازگار بنانے اور جدوجہد کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں ۔ کامیابی کی کہانیوں سے لوگوں کو بہت سارے سبق ملتے ہیں۔ یہ کہانیاں بتاتی ہیں کہ محنت اور جدوجہد کے بغیر کامیابی نہیں ملتی۔جموں کشمیر میں کامیابی کی ایسی بہت منفرد کہانیاں ہیں، جو زمانے تک لوگوں کو تحریک دیتی رہیں گی۔ ایسی ہی ایک مثال اور کہانی سرینگر کے 43سالہ خالد بشیر بزاز کی ہے ۔خالدبزاز نے زندگی…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 1 year ago
Text
بچپن کےدودوست4سال میں300افرادکو روزگار دینے میں کامیاب
جموں کشمیر کی آبادی کو کورئیر سروس میں راحت پہنچانے کیلئے فاسٹ بیٹل (FastBeetle)نے2019میں ایک سٹارٹ اپ شروع کیا جو فی الوقت ایک ایسے مضبوط نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا ہے جہاں صارفین کیلئے دوائیوں سے لیکر کوئی بھی پارسل منزل تک پہنچانے کی خدمات انجام دی جارہی ہیں۔ مقامی طور پر بیٹلز ک�� نام سے مشہورفاسٹ بیٹل ( FastBeetle)ڈیجیٹل لاجسٹک پلیٹ فارم کو شروع کرنے میں شیخ سمیع اللہ اور عابد رشید لون نے…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 1 year ago
Text
کامیابی کا سفر:مشکلات سے ہمت نہ ہارنے کا سبق
جمیلہ ہمایوں کی کہانی ایک ایسی بلند حوصلہ اور باہمت نوجوان لڑکی کی ہے جو دو سال قبل اپنے دو بچوں اور شوہر کے ساتھ بہت پر سکون زندگی گزار رہی تھیں۔ اس کا شوہرہمایوں رشید سعودی عرب میں نوکری کررہا تھا مگر اپنے باپ کے انتقال کے بعد انہوں نے سعودیہ کو خیرباد کہہ دیا۔ وہ وقت جمیلہ کیلئے کسی پریشانی سے کم نہ تھا مگر اس نے معاشرے میں مشکلات کاسامنا کرنے کیلئے خود کو مضبوط کیا اور اس سفر میں کامیابی کی…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 1 year ago
Text
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
قلم سے منہ موڑے کئی دن گزرے لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ اپنے بچپن کے دوست عاشق حسین ملک کی جدائی کی داستان تحریر کرنے کی جرأت ہی نہیں ہورہی ہے ۔قلم اپنی روانی کھو چکا ہے۔میں نے بہت سوچنے کے بعد ہمت جٹائی ۔افسوس ہوا۔۔۔ کیا باقی دوستوں کی طرح میرا دوست بھی (جسے میں اپنا آئینہ سمجھتا تھا) خراج عقیدت کا محتاج ہے؟حقیقت یہ ہے کہ زندگی میں کئی رشتے ملا کرتے ہیں مگر ایک انسانی رشتہ ایسا ہے جس…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 1 year ago
Text
ماحولیاتی آلودگی :انسانی وجود کو درپیش دورِ جدید کا سنگین خطرہ
ماحولیاتی آلودگی موجودہ دور میں درپیش کلیدی مسائل میں ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس نے کرئہ ارض کے ماحولیاتی نظام کے نازک توازن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔گاڑیوں کے بیجا شور، فضول قسم کے لائوڈ اسپیکر، مختلف مشینری سے پیدا ہونے والی بے ہنگم آوازوں کے ساتھ ساتھ ہوا میں موجود زہریلے مادے، گاڑیوں سے خارج شدہ دھوئیں، پانی میں سیوریج کے نظام کی تباہی کی وجہ سے موجود جراثیم غرض یہ کہ ہر طرح کی آلودگی نہ…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 1 year ago
Text
سجیں گے میدان اک نئی صبح ہوگی
انسان کا صحت مند ہونا ضروری ہے اور صحت کا دارومدار جسمانی توازن(فٹنس)پر منحصر ہوتا ہے۔ جسم چْست اور مضبوط ہوتو ذہنی تناؤ، تھکاوٹ، سُستی، بے چینی اور بوجھل پن سے نجات آسان ہے۔جیسے روحانی تربیت کیلئے خانقاہوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ روح میں پیدا ہونے والی بیماریوں اوراخلاقی امراض سے حفاظت ہو سکے ۔ایسے ہی جسمانی تربیت کیلئے صحت مند اور مفید کھیلوں کے کھلے میدان بھی ضروری ہیں تاکہ جسمانی بیماریوں سے…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 1 year ago
Text
سنگین جرائم میں اضافہ سماج کیلئے لمحہ فکریہ
انسان ضرورتوں کے نہیں خواہشات کے تابع!دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک آج کل کسی نہ کسی بحران میں الجھے ہوئے ہیں ۔ پہلے دنیا کو صرف قتل و غارت گری اور لوٹ مار کا سامنا تھا مگر وقت ��ے ساتھ ساتھ چاقو زنی ،جنسی ہراسانی ، دھوکہ دہی، فراڈ ،رشوت خوری، قومی اثاثوں میں خرد برد اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا۔ وادی کشمیر میں بھی گزشتہ برسوں کے دوران ایسے جرائم دیکھنے کو ملے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھابلکہ…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 2 years ago
Text
کامیابی کا تعین اورحصول
وقت اور اصولوں کی پاسداری سے ہی ممکنہر شخص زندگی میں کامیابی چاہتا ہے اورہمارے ہاں لوگوں نے اپنے اپنے لحاظ سے کامیابی کے مختلف معیار مقرر کر رکھے ہیں ، کسی کے نزدیک مالدار ہو جانا کامیابی ہے ، کسی کے نزدیک شہرت مل جانا کامیابی ہے ، کوئی منصب اور عہدہ مل جانے کو کامیابی خیال کرتا ہے ، غرض ہر ایک نے کامیابی کے الگ الگ معیار مقرر کر رکھے ہیں اور ہر کوئی اپنے معیار کے مطابق کامیابی کے پیچھے دوڑتا چلا…
View On WordPress
0 notes
imtiyazkhan008 · 2 years ago
Text
گاڑی کو ہوا ئی جہازنہ سمجھیں
خود بھی جئیں، دوسروںکو بھی جینے دیں!سڑک حادثات ویسے پور ی دنیا کا ایک اہم مسئلہ ہے اورجموں کشمیر میں بھی اس نے ایک تشویشناک شکل اختیار کر لی ہے۔روز بروز حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔کسی بھی قوم کے تہذیب و تمدن کا اندازہ اس کے ٹریفک کے نظام کودیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ مہذب معاشرے میں زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح ٹریفک کا نظام بھی نظم و ضبط کا عملی…
View On WordPress
0 notes