Tumgik
shan-e-mustafa · 2 years
Text
Tumblr media
Sultan Bahoo, the leader of Mystics, the beloved of Allah and the Sultan of 𝐹𝑎𝑞𝑟 is stationed at the highest and the ultimate rank of ‘the master of worlds’. He is the perfect spiritual guide possessing the absolute light of guidance. Sultan Bahoo travelled all his life to guide the creation towards Divine gnosis. Being the perfect manifestation of Divine attributes and Essence, he elevated the seekers of Allah to the levels of becoming immortal with Allah after annihilating in Him in just a single glance.
To Read more Click Here:
0 notes
shan-e-mustafa · 2 years
Text
نبوت و رسالت کے تمام تر درجات، کمالات، معجزات اور فضائل جو مختلف انبیا کرامؑ کو اللہ تعالیٰ نے عطا کیے وہ سب آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں بدرجہ اُتم پائے جاتے ہیں بلکہ جو سب پیغمبروں اور رسولوں کو جدا جدا ملا وہ میرے آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو نہ صرف یکجا ملابلکہ کئی گنا اور کئی درجے زیادہ ملا۔آپؐ کے احسانات اور رحمتوں کا عالم یہ ہے کہ سارے جہانوں کے لیے آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کا وجود سراپا رحمت ہے۔
اللہ پاک نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی مقدس ذات کو تمام بنی نوع انسان کے لیے رحمتہ للعالمین بناکر بھیجا۔آپؐ کی مقدس ہستی نہ صرف بندے کو اللہ سے ملانے اور بزمِ جہاں میں شمعِ ہدایت بن کر آئی بلکہ آپؐ تمام بشری کمالات و محاسن کا مجموعہ اور سراپا حسن و جمال بن کر تشریف لائے۔ پیکر دلربا بن کر آئے، روحِ ارض و سما بن کر آئے، سب انبیا پیغمبرِ خدا بن کر آئے لیکن آپؐ حبیب ِ خدا بن کر آئے۔ آپؐ کو ربِ کائنات نے چونکہ انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے بھیجا اس لیے اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو احسن تقویم کا شاہکار بناکر بھیجا۔
2 notes · View notes