#وا��عیت
Explore tagged Tumblr posts
unnnews-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
ایف بی آرکااسلام آبادکے6 ہزار 348 شہریوں کو نوٹس جاری کر نے کافیصلہ اسلام آباد(یو این این) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ چا ر برسوں میں وفا قی دار لحکومت کی جا ئیدادوں کے کاروبار میں 106ارب روپے کی سرما یہ کاری کرنے والے 6 ہزار 348 شہریوں کو نو ٹسز جا ری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان شہریوں سے متعلق تفصیلا ت متعلقہ 15ریجنل ٹیکس آفسز کو فرا ہم کر دی گئیں ہیں۔ جس میں ان سے ان جا ئدادوں کی خریداری میں ا ستعمال کی جانے وا لی رقوم کے ذرا ئع کے بارے پو چھا جا ئے گا جبکہ اس حوالے سے ایف بی آر نے اپنے طور پر ان کا مکمل ڈیٹا بھی حا صل کر لیا ہے جس میں ان کے کا روبا ر کی نو عیت ، بینک اکا ونٹس،فضا ئی سفر،زیر استعما ل مو بائل فونز اور دیگر منقولہ ق غیر منقولہ ا ثا ثوں کی تفصیلا ت شا مل ہیں۔ان شہریوں میں فا ئلرز اور نان فا ئلرز دونو ں شا مل ہیں۔ ایف بی آر کو جا ئدادوں کی خرید و فروخت کا ریکارڈ کیپٹل ڈویلپمینٹ ا تھا رٹی کی جانب سے فرا ہم کیا گیا ہے فراہم کردہ دستاویزات سے ایف بی آر پر انکشاف ہوا کہ اسلام آباد کی مہنگی ترین اراضی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ریٹ پر تفویض کی گئیں ہیں جو کہ اصل قیمت کے مقابلے میں کئی گنا کم ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 2014 سے 2017 کے درمیانی عرصے میں 3 ہزار 530 رہائشی اور 2 ہزار 818 کمرشل اراضی خریدی گئیں۔ دارالحکومت میں رہائشی اور کمرشل اراضی خریدنے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی جس کے بعد پشاور وہ شہر ہے جہاں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں وسیع پیمانے پر سرمایہ لگایا گیا، پشاور کے بعد کراچی اور پھر لاہور کا نمبر آتا ہے۔سرمایہ کاروں کی تفصیلات اور ان کے لین دین سے متعلق ساری معلومات ملک کے 15 ریجنل ٹیکس آفس کو ارسال کر دی گئیں ہیں تاکہ متعلقہ اشخاص کو نوٹس کے ذریعہ مطلع کرکے ان کی آمدنی کے ذرائع معلوم کیے جاسکیں۔ایف بی آر ذرا ئع کے مطابق ارسال کی گئی تفیصلات کی مد میں موصول ہونے والے اعداد وشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ نصف سے زائد شہری ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں یعنی اربوں روپے کے لین دین تو جاری ہے لیکن ان کے پاس ٹیکس نمبر تک موجود نہیں اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف ایف بی آر کارروائی کرے گی جس کے نتیجے میں غیرمعمولی ریونیو حاصل ہوگا‘۔ دارالحکومت میں رہائشی اور کمرشل اراضی کے لین دین میں اسلام آباد کے رہائشی صف اول پر رہے، یعنی کل 3 ہزار 617 شہریوں میں سے نصف تعداد اسلام آباد کے رہائشیوں پر مشتمل ہے جہنوں نے دارالحکومت کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی جو کہ مجموعی طورپر 56 ارب 80 کروڑ روپے بنتی ہے۔اس حوالے سے راولپنڈی دوسرے درجے پر آتا ہے جہاں کے 935 شہریوں نے اسلام آباد کے پرکشش مقامات پر رہائشی اور کمرشل اراضی کے لین دین میں تقریباً 12 ارب 40 کروڑ روپے لگائے۔پشاور کے 667 شہریوں نے 417 رہائشی اور 250 کمرشل اراضی کے لین دین میں 10 ارب 70 کروڑ لگائے۔ کراچی سے اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں مجموعی طورپر 9 ارب 30 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری 288 رہائشی اور 136 کمرشل اراضی پر کی گئی۔دوسری جانب لاہور کے 329 شہریوں نے اسلام آباد کے 244 رہائشی اور 85 کمرشل اراضی پر 5 ارب 70 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جس میں سے 203 شہری آرٹی او میں رجسٹرڈ ہیں۔ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت خود اسلام آباد میں اراضی کے لین دین میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقعے فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے لاہور سے محدود پیمانے پر ٹیکس کی ادائیگی ہو سکی لیکن اس کے باوجود بڑی تعداد ایسے سرمایہ کاروں کی ہے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ دستاویزات کا مزید جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ ایبٹ آباد سے اسلام آّباد میں 63 رہائشی اور 20 کمرشل اراضی کے خریداروں نے 3 ارب 50 کروڑ روپے کا لین دین کیا۔اسی طرح کوئٹہ سے 103 شہریوں نے 41 رہائشی اور 62 کمرشل اراضی کی خریداری پر 5 ارب 70 کروڑروپے ، فیصل آباد سے 57 شہریوں نے 35 رہائشی، 22 کمرشل اراضی کی لین دین میں 1 ارب 30 کروڑ روپے، سیالکوٹ سے 55 افراد نے 28 رہائشی اور 27 کمرشل اراضی پر 67 کروڑ 38 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی اور سرگودھا سے 21 رہائشی اور 22 کمرشل اراضی کی خریداری میں 33 کروڑ 43 لاکھ روپے خرچ کیے۔
0 notes